رائل چیلنجرس بنگلور ونے 7 وکٹوں سے ممبئی کو شکست دی، ممبئی کو مسلسل چوتھی شکست

Source: S.O. News Service | Published on 10th April 2022, 12:04 PM | اسپورٹس |

پونے، 10؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی)  رائل چیلنجر س بنگلور ونے آئی پی ایل 2022 کے اٹھارہویں میچ میں ممبئی انڈینس کو 7 وکٹ سے شکست دی۔ رائل چیلنجرس بنگلورو (آر سی بی) کی موجودہ سیزن میں یہ تیسری جیت ہے جبکہ ممبئی انڈینس کو مسلسل چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ممبئی کی طرف سے رکھے گئے 152 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرنے اتری بنگلورو کی ٹیم 18.3 اوور میں تین وکٹ کے نقصان پر جیت درج کرنے میں کامیاب رہی۔ آر سی بی کے چار میچوں میں تین جیت سے 6 پوائنٹ ہوگئے ہین اور وہ پوائنٹ ٹیبل میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے جبکہ ممبئی کی ٹیم نویں نمبر پر ہے۔

ہدف کا تعاقب کرنے اتری رائل چیلنجرس بنگلورو کی ٹیم کو انوج راوت اور فاف ڈوپلیسی کی سلامی جوڑی نے نصف سنچری شروعات دلائی۔ دونوں نے پہلے وکٹ کے لئے 50 رن جوڑے۔ فاف ڈوپلیسی کو جے دیو انادکٹ کی گیند پر سوریہ کمار یادو نے کیچ کیا۔ آر سی بی کے کپتان نے 24 گیندوں پر ایک چوکے کی مدد سے 16 رن بنائے۔ بنگلورو کی 4 میچوں میں یہ تیسری جیت ہے۔

نوجوان سلامی بلے باز انوج راوت 47 گیندوں پر 66 رن بناکر ناٹ آوٹ ہوئے۔ انوج نے اپنی اس اننگ میں دو چوکے اور 6 چھکے لگائے۔ انہوں نے وراٹ کوہلی کے ساتھ مل کر دوسرے وکٹ کے لئے 80 رنوں کی شراکت کی۔ وراٹ کوہلی 36 گیندوں پر 48 رن بناکر آوٹ ہوئے۔ وراٹ کوہلی کو نوجوان بلے باز ڈیوالڈ بریوس نے ایل بی ڈبلیو آوٹ کیا۔

اس سے قبل سوریہ کمار یادو کی 37 گیندوں میں ناٹ آوٹ 68 رنوں کی اننگ کی بدولت ممبئی انڈینس نے درمیانی اووروں میں لڑکھڑانے کے بعد 6 وکٹ پر 151 رنوں کا چیلنجنگ اسکور کھڑا کیا۔ سوریہ کمار نے اپنی ناٹ آوٹ نصف سنچری اننگ میں پانچ چوکے اور 6 چھکے لگائے۔ انہوں نے خاص طور پر محمد سراج کے خلاف خوب رن بٹورے، جنہوں نے اپنے چار اوور کے کوٹے مین بغیر کسی کامیابی کے 51 رن لٹا دیئے۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...