اصولوں کی خلاف ورزی کی پاداش میں ’ایس بی آئی‘ اور ’اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک‘ پر 2.95 کروڑ جرمانہ

Source: S.O. News Service | Published on 19th October 2021, 12:16 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،19؍اکتوبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  ریزرو بینک آف انڈیا نے ملک کے سب سے بڑے تجارتی بینک اسٹیٹ بینک آف انڈیا پر ہدایات کی عدم تعمیل پر 1 کروڑ روپے اور غیر ملکی بینک اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک پر 1.95 روپے کا کسٹمر پروٹیکشن گائیڈ لائنز پر عمل کرتے ہوئے جرمانہ عائد کیا ہے۔

ریزرو بینک نے کل شام دیر گئے ان بینکوں پر جرمانے کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں۔ بینک ریگولیٹر کی ہدایات پر عمل نہ کرنے پر یہ جرمانہ اسٹیٹ بینک پر عائد کیا گیا ہے۔ ان پر آر بی آئی کی ہدایت 2016 پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے یہ کارروائی کی گئی ہے۔ مرکزی بینک نے واضح کیا ہے کہ یہ جرمانہ بینک کے کسی بھی کسٹمر کو متاثر نہیں کرے گا اور نہ ہی کسٹمر سروس میں کوئی کمی آئے گی۔

مرکزی بینک نے ایک کسٹمر کے اکاؤنٹ کی چیکنگ کی، جس میں پتہ چلا ہے کہ اس کی ہدایات پر عمل نہیں کیا گیا۔ ساتھ ہی یہ بھی معلوم ہوا کہ دھوکہ دہی کے بارے میں معلومات اسے دیر سے دی گئی تھیں۔ اس کے بعد اسٹیٹ بینک کو نوٹس جاری کیا گیا تھا اور اس کی وضاحت کے بعد مرکزی بینک نے ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔

غیر ملکی بینک اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پر ریزرو بینک کی جانب سے 'کسٹمر پروٹیکشن- غیر مجاز الیکٹرانک بینکنگ ٹرانزیکشنز میں صارفین کی محدود ذمہ داری' ، 'بینکوں میں سائبر سیکورٹی فریم ورک'، بینکوں کی طرف سے مالیاتی خدمات کی آؤٹ سورسنگ میں رسک مینجمنٹ اور ضابطہ اخلاق' پر قواعد و ضوابط کے ساتھ بینکوں کے کریڈٹ کارڈ آپریشنزاور بڑے کریڈٹ پر معلومات کا مرکزی ذخیرہ (سی آر آئی ایل سی ) رپورٹنگ میں ترمیم بڑے عمومی ایکسپوزر، مرکزی معلومات کی تیاری اور بینکوں پر جاری کردہ ہدایات کی عدم تعمیل کے لیے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک پر 1.95 کروڑ کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

یہ بینکنگ ریگولیشن ایکٹ 1949 کے سیکشن 46 (4) (i) کے ساتھ درج سیکشن 47A (1) (c) کی دفعات کے تحت ریزرو بینک کے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے عائد کیا گیا ہے۔ مرکزی بینک نے کہا ہے کہ یہ کارروائی ریگولیٹری تعمیل میں کوتاہیوں پر مبنی ہے اور اس کا مقصد مذکورہ بینک کی جانب سے اپنے صارفین کے ساتھ کیے گئے کسی بھی لین دین یا معاہدے کی صداقت پر سوال اٹھانا نہیں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...