شہریت قانون: ’شاہین باغ‘ مظاہرہ سے تلملائے روی شنکر پرساد نے دیا متنازعہ بیان

Source: S.O. News Service | Published on 28th January 2020, 12:23 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،27/جنوری(ایس او نیوز/ایجنسی) شہریت ترمیمی قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف دہلی کے شاہین باغ میں خواتین کا احتجاج تقریباً 50 دنوں سے جاری ہے۔ اس احتجاجی مظاہرہ نے پورے ملک کو ایک راستہ دکھلایا اور ہر ریاست میں کہیں نہ کہیں خواتین مودی حکومت کے خلاف آواز بلند کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ اس وقت شاہین باغ ہندوستان ہی نہیں، بین الاقوامی میڈیا میں بھی چھایا ہوا ہے۔ اس مظاہرے سے مودی بریگیڈ بری طرح پریشان ہے اور ان کے وزراء نے اس کے خلاف آواز بھی اٹھائی ہے۔ تازہ بیان مرکزی وزیر برائے قانون روی شنکر پرساد کا سامنے آیا ہے جنھوں نے مظاہرین کو ’ٹکڑے ٹکڑے گینگ‘ کا حامی ٹھہرایا ہے۔

مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے شہریت ترمیمی قانون (سی اےا ے)کے خلاف شاہین باغ میں مظاہرہ کرنے والوں کی حمایت کرنے کےلئے پیر کو کانگریس اور عام آدمی پارٹی(عآپ)کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ دہلی کے عوام کو اسمبلی انتخابات میں یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ ووٹ بینک کی سیاست کرنے والے ’ٹکڑے ٹکڑے گینگ‘ کے ساتھ ہیں یا سبھی کو عزت اور احترام کے ساتھ رہنے کا موقع دینے والوں کوچاہتے ہیں۔

روی شنکر پرساد نے آج بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جےپی) دہلی دفتر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ ’’شاہین باغ اب دلّی کا ایک محلہ نہیں رہ گیا ہے،یہ ایک نظریہ ہے جہاں ترنگے جھنڈے کا استعمال ایسے لوگوں کو ڈھال دینے کےلئے استعمال کیا جارہا ہے جو ملک کو بانٹنا چاہتے ہیں۔شاہین باغ میں سی اے اے کے خلاف بیٹھے لوگوں کو ووٹ بینک کی سیاست کےلئے’ ٹکڑے ٹکڑے گینگ‘ کی حمایت کرنے والوں کے تئیں کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں لیکن نائب وزیراعلی منیش سسودیا مظاہرین کی حمایت کھل کر کر رہے ہیں۔پریس کانفرنس میں بی جےپی کی دلّی اکائی کے سابق صدر اور رکن پارلیمنٹ وجے گوئل،رکن پارلیمنٹ میناکشی لیکھی اور بی جےپی ترجمان سمبت پاترا کے علاوہ دیگر لیڈر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ شاہین باغ میں سی اےاے کے خلاف احتجاج ہورہاہے وہاں صرف وزیراعظم نریندرمودی کی مخالفت کی جارہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...