آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پنت، روہت اور اشون کی زبردست چھلانگ

Source: S.O. News Service | Published on 18th February 2021, 12:05 AM | اسپورٹس |

دبئی،17؍فروری(ایس او نیوز؍ایجنسی) ہندوستان کے سلامی بلے باز روہت شرما، آف اسپن آل راؤنڈر روی چندرن اشون اور وکٹ کیپر رشبھ پنت نے انگلینڈ کے خلاف چنئی میں دوسرے ٹسٹ میں 317 رن کی تاریخی جیت میں اپنے اہم تعاون کی بدولت آج تازہ آئی سی سی ٹسٹ رینکنگ میں چھلانگ لگائی ہے۔

آئی سی سی ٹیسٹ بلے بازی رینکنگ میں رشھ اپنے کیریئر کی بہترین 11 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔ پنت نے ہندوستان کی پہلی اننگز میں نصف سنچری بنائی تھی۔ وہ اپنے گزشتہ چار ٹسٹ میں مسلسل نصف سنچری بناچکے ہیں اور اس کارکردگی کی بدولت انہیں بہترین رینکنگ میں پہنچنے کا فائدہ ملا۔ دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 161 رنز بنانے والے روہت نے نو مقامات کی بہتری کے ساتھ 14 ویں پوزیشن حاصل کی۔ نومبر 2019 میں روہت کی 10 ویں پوزیشن کے بعد سے یہ بہترین درجہ بندی ہے۔

دوسری اننگز میں سنچری بنانے والے اور پورے میچ میں انگلینڈ کے آٹھ کھلاڑیوں کو اپنا شکار بنانے والے میچ کے اصل ہیرو اشون بھی بلے بازی رینکنگ میں 14 مقامامت کی بہتری کے ساتھ 81 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ گیند بازی میں اچھی کارکردگی کی بدولت اشون گیند بازی رینکنگ میں بھی ساتویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں اور چھٹے نمبر پر قابض انگلینڈ کے اسٹورٹ براڈ سے محض تین پوائنٹ پیچھے ہیں۔ اشون دوسرے ٹسٹ میں مین آف دی میچ رہے تھے۔

دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف اپنے ڈیبیو میچ میں شاندارگیند بازی کرنے والے ہندوستان کے بائیں ہاتھ کے اسپنر اکشر پٹیل نے گیند بازی کی رینکنگ میں سیدھے 68 ویں پوزیشن پر جگہ بنائی ہے۔ اکشر نے انگلینڈ کی دوسری اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔ انہوں نے میچ میں مجموعی طور پر سات وکٹیں حاصل کیں۔

انگلینڈ کی جانب سے لیفٹ آرم اسپنر جیک لیچ ہی صرف ایک ایسے گیند باز رہے جنہوں نے گیند بازی کی رینکنگ میں اصلاح کی۔ لیچ چھ مقامات کی چھلانگ کے ساتھ رینکنگ میں 31 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ وہیں چنئی ٹسٹ کی دونوں اننگز میں محض 26 رن بنانے والے بین اسٹوکس آل راونڈر رینکنگ میں چوٹی کی پوزیشن گنوا کر تیسرے نمبر پر کھسک گئے ہیں۔ اس فہرست میں ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر پہلے اور ہندوستان کے رویندر جڈیجہ دوسرے مقام پر قابض ہیں۔ آل راونڈر رینکنگ میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن چوتھے اور اشون پانچویں نمبر پر ہیں۔

بلے بازی کی درجہ بندی میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن اور آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ کا پہلا اور دوسرا مقام برقرار ہے۔ پہلے ٹیسٹ کے بعد تیسرے نمبر پر پہنچنے والے انگلینڈ کے کپتان جو روٹ دوسرے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں مایوس کن کارکردگی کے بعد اب ایک پائیدان نیچے اتر کر چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔ آسٹریلیائی کے مارنس لابوشین نے ایک بار پھر تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں نصف سنچری بنانے والے ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی اپنی پانچویں پوزیشن پر برقرار ہیں، جبکہ چیتشور پوجارا آٹھویں نمبر پر ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

گجرات کے موٹیرا میں دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ میدان ’نریندر مودی اسٹیڈیم‘ کا افتتاح

صدر رام ناتھ کووند نے آج دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم موٹیرا کے علاقے میں واقع جو اب ’نریندر مودی اسٹیڈیم‘ کے نام سے جانا جائے گا ، کا رسمی افتتاح اور قریب میں ہی تیار ہونے والے سردار ولبھ بھائی پٹیل اسپورٹس انکلیو کا بھومی پوجن کیا۔

بھٹکل میں مدینہ کے زیراہتمام ٹی۔ٹین تعلقہ لیول کرکٹ ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز؛ ایک اوور میں دولگاتار چھکے لگانے پر تیسرا بال فری ہٹ

مدینہ  ویلفیر سوسائٹی کے زیراہتمام دس اووروں پر مشتمل ٹی۔ٹین تعلقہ لیول کرکٹ ٹورنامنٹ کا سنیچر سے شاندار آغاز ہوا جس میں ہر روز چار چار میچس کھیلے جائیں گے۔ بھٹکل وینکٹاپور آئیس فیکٹری کے قریب مدینہ گراونڈ میں  منعقدہ  اس ٹورنامنٹ میں منکی کی تین ٹیموں اور مرڈیشور  کی  تین ...

آئی پی ایل 2021: کرس مورس کو راجستھان رائلس نے 16.25 کروڑ روپے میں خریدا ، آئی پی ایل کی تاریخ کے سب مہنگے کھلاڑی بنے

جنوبی افریقہ کے آل راونڈر کرس مورس کو راجستھان رائلس نے جمعرات کو آئی پی ایل نیلامی میں جیسے ہی 16.25 کروڑ روپئے کی حیرت انگیز قیمت پر خریدا اس کے ساتھ ہی وہ آئی پی ایل نیلامی کی تاریخ میں سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے۔