2024 میں راون کو مکمل طور پر جلا دیا جائے گا،سنجے راوت کابیان

Source: S.O. News Service | Published on 15th October 2021, 12:19 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،15؍اکتوبر(آئی این ایس انڈیا) شیو سینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے کہا ہے کہ سال 2024 میں راون کو مکمل طور پر جلا دیا جائے گا۔ راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ جمعرات کو صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔ اس دوران انہوں نے کہاہے کہ ایک راون پٹرول اور ڈیزل ہے جو کل جلایاجائے گا۔ جو کہ گھبراہٹ کا باعث ہے اور سال 2024 میں راون کو مکمل طور پر جلا دیا جائے گا۔ سنجے راؤت نے کہاہے کہ پٹرول اور ڈیزل کے راون جلانے کا عمل کل یعنی دسہرہ کے دن سے شروع ہوگا۔

ہم ایک راون جلائیں گے اور 2024 میں اسے مکمل طور پر جلا دیں گے۔2024 میں ملک میں عام انتخابات ہونے والے ہیں۔ دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ اس سال اسمبلی انتخابات بھی مہاراشٹر میں ہوں گے۔ تقریباََدو دن تک مستحکم رہنے کے بعد جمعرات کو ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت میں 0.34 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 0.37 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...