بھٹکل میں تنظیم کی طرف سے غریبوں کے ساتھ اب مستحق متوسط طبقے کو بھی تقسیم کی جارہی ہے راشن کٹس

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 26th April 2020, 4:06 PM | ساحلی خبریں | اسپیشل رپورٹس |

بھٹکل 26/اپریل (ایس او نیوز)بھٹکل میں  کئی سماجی و فلاحی اداروں کی طرف سے  غریبوں اور مستحق لوگوں کو راشن کٹس دینے کا سلسلہ جاری ہے جن میں بعض ادارے 25 اور 50 کٹس تقسیم کرکے  اپنے فوٹوز خود سوشیل میڈیا میں وائرل بھی کررہے ہیں، تو وہیں  بھٹکل کے بعض ادارے اور بعض سرمایہ دار  ایسے بھی ہیں جو خاموشی کے ساتھ اپنے طور پر سو  دو سو اور پانچ سو  کٹس بھی تقسیم کرچکے  ہیں جن کے تعلق سے بعض جاننے والے لوگوں کو  ہی معلوم ہے۔

لیکن ان سب کے بیچ بھٹکل اور ساحلی کینرا کا  سب سے بڑا اور قدیم قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم ایسا ادارہ ہے  جو کئی سالوں سے  ہرماہ بھٹکل کے ڈھائی سو سے زائد غریب اور مستحق خاندانوں  کوراشن کِٹس سپلائی کررہا ہے لیکن اب بھٹکل میں لاک ڈاون ہونے کے بعد اس ادارے پر ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں۔

بھٹکل میں لاک ڈاون کے چلتے تنظیم ،  بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے تعاون سے پہلے مرحلے میں عوام کی  پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے 1500 سے زائد کِٹس مستحقین تک تقسیم کرچکی ہے  اور  اب  رمضان کی شروعات کے ساتھ تنظیم  بھٹکل کے غریب لوگوں کے ساتھ ساتھ متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے  مستحق خاندانوں کو بھی  راشن کِٹس سپلائی کرنے میں جٹ گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ یکم رمضان تک تنظیم کی طرف سے پانچ ہزار سے بھی زائد گھروں کو راشن کِٹس سپلائی کی جاچکی ہے  اس تعلق سے راشن کِٹس  پیکنگ کے لئے ترتیب دی گئی کمیٹی کے کنوینر عزیزالرحمن رکن الدین ندوی نے بتایا کہ تنظیم کی طرف سے کِٹس تقسیم کرنے کا کام کوئی نیا نہیں ہے، تنظیم کی طرف سے کئی سالوں سے  ڈھائی سے تین سو گھروں کو ہر ماہ راشن کِٹس سپلائی کی جاتی ہے، مگر اس بار پورے بھٹکل میں لاک ڈاون ہونے کی وجہ سے کئی گھروں میں اناج کی قلت پائی جارہی ہے، جس کو دیکھتے ہوئے لاک ڈاون کے فوری بعد پہلے مرحلے کی راشن کٹس تقسیم کی جاچکی ہے  اور دوسرے مرحلے کی کِٹس تقسیم کا کام جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ کام ہم  شوبازی کے لئے نہیں بلکہ اللہ کو راضی کرنے کے مقصد سے کرتے   ہیں جس کے لئے  ہم فوٹو بازی نہیں چاہتے۔

راشن کِٹس کے تعلق سے معلومات فراہم  کرتے ہوئے  مجلس اصلاح و تنظیم کے صدر جناب ایس ایم سید  پرویز نے بتایا کہ  پہلے مرحلے کی قریب 1500کِٹس تقسیم کرنے کے بعد اب چونکہ رمضان بھی شروع ہوچکا  ہے  اور بھٹکل میں لاک ڈاون کا سلسلہ مزید دراز ہوگیا ہے ، ایسے میں ہم نے محسوس کیا ہے کہ  متوسط طبقہ سب سے زیادہ  متاثر ہورہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بھٹکل کو ہم نے 30حلقوں میں تقسیم کیا ہے اور  تنظیم  کے ذمہ داران نے ہر حلقہ  کے ذمہ داروں اور اسپورٹس سینٹروں  کے ذمہ داروں سے رابطہ کرکے اپنے اپنے علاقہ کی متوسط طبقے کے ضرورت مند خاندانوں کی لسٹ ترتیب دی ہے  ، جس کو دیکھتے ہوئے لسٹ میں گھروں کے اعتبار سے  ہر محلہ میں مناسب مقدار میں کٹس پہنچائی   جا رہی ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ لاک ڈاون میں بھٹکل کے عوام کو جن حالات کا سامنا کرنا پڑا ہے، اس سے ہرکوئی واقف ہے۔ ایسے  حالات کو دیکھتے ہوئے  تنظیم نے  بیرون ہند اور اندرون ہند کی تمام جماعتوں سے  تعاون کی درخواست کی تھی اور جماعتوں نے تنظیم کا بھرپور ساتھ دیا اور اپنی جانب سے ہرممکن مالی تعاون فراہم کیا، جس کے بعد تنظیم نے  پانچ ہزار سے بھی زائد  کِٹس تیار کئے۔

جناب ایس ایم پرویز نے صاحب خیر حضرات سے درخواست کی کہ اگر کوئی اپنے طور پر کٹس سپلائی کرنا چاہتے ہوں تو بہتر یہی ہے کہ وہ تنظیم کےذمہ داروں یا متعلقہ علاقہ کے ذمہ داروں سے ایک بار رجوع کریں، تاکہ اصل حقدار تک کٹس پہنچ سکے ورنہ لوگوں کو ڈبل ڈبل کٹس بھی پہنچ سکتی ہے۔ اسی طرح انہوں نے عوام الناس سے بھی درخواست کی کہ اگر وہ کسی ایسے خاندان کو جانتے ہوں جو  ضرورت مند ہوں اور اُن کے  گھر میں کٹس نہیں پہنچی ہو  تو تنظیم کے ذمہ داروں کو اس کی خبر کریں،  آپسی صلاح مشوروں سے اُن کو بھی کٹس فراہم کی جاسکتی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ  بھٹکل کے کئی محلوں میں متعلقہ علاقہ کے اسپورٹس سینٹروں نے بھی اپنی جانب سے کِٹس تیار کی ہیں   اور چونکہ  تمام  مستحق   گھروں کو تنظیم کی طرف سے کٹس دینا ممکن نہیں ہے، ایسے میں مستحقیقن تک پہنچانے میں  جتنی کٹس کم پڑتی ہے اُس کمی کو  متعلقہ اسپورٹس سینٹر  بھی  پوری  کررہے ہیں اور کورونا کی وباء سے شہر میں جو حالات بنے ہوئے ہیں اُس پر قابو پانے ہرکوئی اپنے اپنے طور پر کوششوں میں مصروف ہے۔ بتاتے چلیں کہ متوسط طبقہ کے مستحقین کو جو کٹس فراہم کی گئی ہیں یا کی جارہی ہیں  اُس کے بارے  میں بتایا گیا ہے کہ وہ زکواۃ کی  رقم  کی نہیں ہیں بلکہ تنظیم کی طرف سے عطیہ کردہ کِٹس ہیں۔

تنظیم کے ذمہ داروں نے بتایا   کہ  تنظیم کے ساتھ ساتھ دیگر بعض سرمایہ داروں نے بھٹکل کے غیر مسلم علاقوں میں  پہنچ کر بھی ہزاروں کٹس تقسیم کئے ہیں اور لاک ڈاون کے چلتے عوام کی تکلیفات کو محسوس کرتے  ہوئے غیر مسلم  خاندانوں کی بھی پریشانیوں کو دور کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔ اس کے علاوہ ماہ رمضان کی مناسبت سے  تنظیم کی طرف سے بھٹکل کے ساتھ ساتھ پاس پڑوس دیہاتوں بالخصوص  ہوناور کے قصبوں میں بھی پہنچ کر مستحقین تک راشن کٹس تقسیم کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ تنظیم کی طرف سے  خوشحال، الافراح اور خوشنما شادی ہال  کی خدمات حاصل کی گئی تھی جہاں تمام اناج رکھا گیا تھا اور متعلقہ علاقوں کے اسپورٹس سینٹروں (سوپر اسٹار، وائی ایم ایس اے اور حنیف ویلفیر)  کے  نوجوانوں نے یہاں پیکنگ سمیت دیگر  سپلائی کرنے کے کاموں میں بھی اپنا بھرپور تعاون  پیش کیا۔

 

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...

نئی زندگی چاہتا ہے بھٹکل کا صدیوں پرانا 'جمبور مٹھ تالاب'

بھٹکل کے اسار کیری، سونارکیری، بندر روڈ، ڈارنٹا سمیت کئی دیگر علاقوں کے لئے قدیم زمانے سے پینے اور استعمال کے صاف ستھرے پانی کا ایک اہم ذریعہ رہنے والے 'جمبور مٹھ تالاب' میں کچرے اور مٹی کے ڈھیر کی وجہ سے پانی کی مقدار بالکل کم ہوتی جا رہی ہے اور افسران کی بے توجہی کی وجہ سے پانی ...

بڑھتی نفرت کم ہوتی جمہوریت  ........ ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ملک میں عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہونے والا ہے ۔ انتخابی کمیشن الیکشن کی تاریخوں کے اعلان سے قبل تیاریوں میں مصروف ہے ۔ ملک میں کتنے ووٹرز ہیں، پچھلی بار سے اس بار کتنے نئے ووٹرز شامل ہوئے، نوجوان ووٹرز کی تعداد کتنی ہے، ایسے تمام اعداد و شمار آرہے ہیں ۔ سیاسی جماعتیں ...

مالی فراڈ کا نیا گھوٹالہ : "پِگ بُوچرنگ" - گزشتہ ایک سال میں 66 فیصد ہندوستانی ہوئے فریب کاری کا شکار۔۔۔۔۔۔۔(ایک تحقیقاتی رپورٹ)

ایکسپوژر مینجمنٹ کمپنی 'ٹینیبل' نے ایک نئی رپورٹ جاری کی ہے جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ پچھلے سال تقریباً دو تہائی (66 فیصد) ہندوستانی افراد آن لائن ڈیٹنگ یا رومانس اسکینڈل کا شکار ہوئے ہیں، جن میں سے 81 فیصد کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مسلمان ہونا اب اس ملک میں گناہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔از: ظفر آغا

انہدام اب ایک ’فیشن‘ بنتا جا رہا ہے۔ یہ ہم نہیں کہہ رہے بلکہ یہ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کا بیان ہے۔ بے شک مکان ہو یا دوکان ہو، ان کو بلڈوزر کے ذریعہ ڈھا دینا اب بی جے پی حکومت کے لیے ایک فیشن بن چکا ہے۔ لیکن عموماً اس فیشن کا نشانہ مسلم اقلیتی طبقہ ہی بنتا ہے۔ اس کی تازہ ترین مثال ...

کیا وزیرمنکال وئیدیا اندھوں کے شہر میں آئینے بیچ رہے ہیں ؟ بھٹکل کے مسلمان قابل ستائش ۔۔۔۔۔ (کراولی منجاو کی خصوصی رپورٹ)

ضلع نگراں کاروزیر منکال وئیدیا کا کہنا ہے کہ کاروار میں ہر سال منعقد ہونےو الے کراولی اتسوا میں دیری اس لئے ہورہی ہے کہ  وزیرا علیٰ کا وقت طئے نہیں ہورہاہے۔ جب کہ  ضلع نگراں کار وزیر اس سے پہلے بھی آئی آر بی شاہراہ کی جدوجہد کےلئے عوامی تعاون حاصل نہیں ہونے کا بہانہ بتاتے ہوئے ...

اترکنڑا میں جاری رہے گی منکال وئیدیا کی مٹھوں کی سیاست؛ ایک اور مندر کی تعمیر کے لئے قوت دیں گے وزیر۔۔۔(کراولی منجاؤ کی خصوصی رپورٹ)

ریاست کے مختلف علاقوں میں مٹھوں کی سیاست بڑے زورو شور سے ہوتی رہی ہے لیکن اترکنڑا ضلع اوراس کے ساحلی علاقے مٹھوں والی سیاست سے دورہی تھے لیکن اب محسوس ہورہاہے کہ مٹھ کی سیاست ضلع کے ساحلی علاقوں پر رفتار پکڑرہی ہے۔ یہاں خاص بات یہ ہےکہ مٹھوں کے رابطہ سے سیاست میں کامیابی کے ...