بھٹکل کے بہترین کھلاڑی رتن نائک کرناٹکا اسٹیٹ کبڈی ٹیم کےلئے منتخب

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 14th April 2021, 3:29 PM | ساحلی خبریں | اسپورٹس |

بھٹکل ۱۴ اپریل (ایس او نیوز) بھٹکل مسلم یوتھ  فیڈریشن کے زیر اہتمام   حال ہی میں منعقدہ پروکبڈی ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ پیش کرکے  پلئیر آف دی ٹورنامنٹ کا خطاب پانے والے رتن نائک کو کرناٹکا اسٹیٹ کبڈی ٹیم کےلئے منتخب کیا گیا ہے۔

ٹیم میں منتخب کرنےکے بعد انہیں ریاستی کبڈی ٹیم کے ساتھ اُترپردیش کے ایودھیا میں منعقد ہونے والے 68 ویں نیشنل سنئیر کبڈی ٹورنامنٹ میں کھیلنے  روانہ کیا گیا ہے۔

بھٹکل  ماون کوروے تلگوڈ کے رہنے والے رتن گنپتی نائک بھٹکل میں کٹے ویرا ٹیم کے ممبر ہیں۔ وہ پڑوسی ضلع جنوبی کینرا کے سولیا میں  نہرو میموریل کالج میں بی کام کررہے  ہیں، جس کے دوران  گذشتہ دو سالوں سے وہ پونیرے یوا پلٹن ٹیم کے بھی ممبر بنےہیں۔

بھٹکل میں فیڈریشن کے زیراہتمام  پروکبڈی ٹورنامنٹ میں انہوں نے   بھائی جان ٹیم کی نمائندگی کی تھی اور اپنی بہترین رائیڈنگ کی وجہ سے پورے ٹورنامنٹ میں شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے میں کامیابی حاصل کی تھی۔ ان کے بہترین پرفارمینس کو دیکھتےہوئے ٹورنامنٹ میں انہیں  پلئر آف دی ٹورنامنٹ کے خطاب سےنوازا گیا تھا۔

رتن کو ریاستی ٹیم میں شامل کئے جانے پر بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن سمیت کئی دیگر اداروں کی جانب سے انہیں مبارکباد پیش کی گئی ہے اور  مستقبل میں مزید بہترین کھیل کا پرفارمینس پیش کرنے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...