آئی سی سی ٹی 20رینکنگ، کولن منرو نمبر ون بیٹسمین بن گئے
دبئی ،25؍ فروری ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )آئی سی سی کی نئی ٹی ٹونٹی رینکنگ جاری کردی گئی جس میں نیوزی لینڈ کے کولن منرو 3 درجے ترقی پا کر بابر اعظم کی جگہ نمبر ون بیٹسمین، جبکہ افغانستان کے راشد خان بولنگ میں سر فہرست ہیں۔نئی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں آسٹریلیا کے گلین میکسویل پہلے نمبر پر ہیں تو پاکستان کے عماد وسیم کا چوتھا نمبر ہے ۔نیوزی لینڈ کے کولن منروکے نمبر ون بیٹسمین بن جانے کے بعد پاکستان کے بابر اعظم رینکنگ میں تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔