ہاویری کے مندر سے نادر کرسٹل شیولنگ کی چوری

Source: S.O. News Service | Published on 8th June 2022, 12:46 AM | ریاستی خبریں |

ہاویری،7؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) ہاویری ضلع کے لنگداہلی موضع سے چوروں  نے لنگداہلی رمبھاپوری ہیرے مٹھ کا دروازہ توڑ کر  نادر کرسٹل شیولنگ  چوری کرلی جس کے تعلق سے بتایا گیا ہے کہ جنوبی ہند میں سب سے بڑے کرسٹل شیولنگ کے طور پر اسے جانا جاتا ہے۔ چوری کی واردات پیر  اور منگل کی درمیانی  رات پیش آئی۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق چوری شدہ  شیولنگ کی لمبائی اورچوڑائی 13انچ ہے۔پتہ چلا ہے کہ  مٹھ کے سوامی ویرابھدرا شیواچاریہ سوامی جب باہر گئے ہوئے تھے تو چوروں نے اس کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے اس واردات کو انجام دیا۔ اطلاع ملتے ہی منگل صبح  پولیس موقع پر پہنچی اور  جانچ شروع کردی۔

ہلاگیری پولیس تھانہ میں  اس ضمن میں شکایت درج کی گئی ہے۔

یہ مٹھ‘ ریاست  میں  یاترا کے مرکز کے طور پر مشہور ہے۔ مٹھ میں جملہ 1,001شیولنگ نصب ہیں۔ اس میں ملک بھر میں موجود12جیوترلنگا کی نقل بھی موجود ہے۔ مٹھ کے ستوتوں پر 18شکتی دیوتاؤں کی تصاویر ہیں۔

 ویرابھدرا شیواچاریہ سوامی سرکاری ملازم ہیں اور اپنی پوری تنخواہ مٹھ کو عطیہ کردیتے ہیں۔ وہ ہاویری الیکٹرک سپلائی کمپنی (ہیسکام) اور مٹھ کے امور بحسن خوبی انجام دیتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...