رانجی ٹرافی: انڈر-19 عالمی کپ فاتح ٹیم کے کپتان یَش دھل کا دھماکہ، دونوں اننگ میں بنائی سنچری

Source: S.O. News Service | Published on 20th February 2022, 9:29 PM | اسپورٹس |

گوہاٹی،20؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی) انڈر-19 عالمی کپ فاتح ہندوستانی ٹیم کے کپتان یَش دھل نے سینئر کرکٹ میں قدم رکھتے ہوئے دھماکہ دار آغاز کیا ہے۔ انھوں نے پہلا رانجی ٹرافی میچ کھیلتے ہوئے دونوں اننگ میں سنچری بنا کر اپنے نام ایک خاص ریکارڈ کر لیا۔ وہ ایسا کرنے والے ساتویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔ حالانکہ یَش دھل اپنی ٹیم دہلی کو جیت نہیں دلا سکے۔ دہلی اور تمل ناڈو کے درمیان کھیلا گیا یہ مقابلہ ڈرا ہو گیا۔ تمل ناڈو نے پہلی اننگ کی سبقت کی بنیاد پر چوتھے دن ڈرا رہا رانجی ٹرافی ایلیٹ گروپ ایچ میچ میں تین پوائنٹ حاصل کیے۔

سلامی بلے باز یَش دھل کے ناٹ آؤٹ 113 رن اور دوسرے سلامی بلے باز دھرو شورے کے ناٹ آؤٹ 107 رن سے دہلی نے دوسری اننگ میں 60.5 اوور میں بغیر کوئی وکٹ گنوائے 228 رن بنائے اور اننگ کے خاتمہ کا اعلان کیا، جس کے بعد دونوں ٹیمیں میچ ڈرا کرانے کے لیے راضی ہو گئیں۔ دھل نے سینئر کرکٹ میں قدم رکھتے ہوئے دہلی کی پہلی اننگ میں بھی 113 رن بنائے تھے۔ اتوار کے روز یَش دھل نے 202 گیندوں میں 14 چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 113 رن بنائے، جب کہ شورے نے اپنی ناٹ آؤٹ اننگ کے لیے 165 گیندوں کا سامنا کیا جس میں 13 چوکے شامل تھے۔

بہرحال، یَش دھل سے پہلے ایم کے پٹودی، سریندر کھنہ، مدن لال، اجے شرما، رمن لامبا اور رشبھ پنت سینئر کرکٹ کے اپنے پہلے ہی میچ کی دونوں اننگ میں سنچری بنا چکے ہیں۔ یَش دھل آئی پی ایل کی نیلامی میں بھی شامل ہوئے تھے جہاں انھیں دہلی کیپٹلز نے 50 لاکھ روپے میں خریدا۔ امید کی جا رہی ہے کہ دہلی انھیں آئندہ آئی پی ایل سیزن میں پلیئنگ الیون میں شامل کرے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...