رانی مکھرجی نے نغمہ ’رکھ تو حوصلہ‘ کے ذریعہ ممبئی پولس کو کیا سلام

Source: S.O. News Service | Published on 2nd June 2020, 8:44 PM | ملکی خبریں |

ممبئی،2؍جون(ایس او نیوز؍یواین آئی) بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی نے ’رکھ تو حوصلہ‘ نغمہ کے ذریعہ کورونا وبا کے دوران ممبئی پولس کی کارکردگی کو سلام پیش کیا ہے۔ دراصل رانی مکھرجی کو کورونا وبا کے درمیان پرسکون رہنے کی اپیل کرنے کے لئے ممبئی پولس فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک نیک پہل میں شامل کیا گیا ہے۔ رانی مکھرجی نے اس کے تحت ایک نئے گانے 'رکھ تو حوصلہ' کے ذریعہ ممبئی پولس کے جذبے کو سلام پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کی بہادری ، قربانی اور خدمات کو آنے والے کئی سالوں تک یاد رکھا جائے گا۔ رانی نے اس ویڈیو نغمہ کے ذریعہ لوگوں میں بھی ایک زبردست پیغام دیا ہے۔

رانی مکھرجی کا کہنا ہے کہ "دنیا کورونا وائرس کے خلاف اپنی سب سے بڑی جنگ لڑ رہی ہے۔ اس مشکل لمحے میں جو لوگ اس آفت کا بہادری سے مقابلہ کر رہے ہیں وہ محکمہ صحت کے اہلکار ، بہادر جوان ، پولس فورس جیسے فرنٹ لائن ورکرز ہیں جو ہمیں تحفظ فراہم کرنے کے پیش نظر اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔"

رانی مکھرجی کا مزید کہنا ہے کہ "میں ممبئی پولس فاؤنڈیشن اور ان کے اہل خانہ کو ان کی ہمت اور قربانی کے لئے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں جس کا انھوں نے اس غیر معمولی وقت میں مظاہرہ کیا ہے۔ ان کی بہادری ، قربانی اور خدمت کو آنے والے کئی سالوں تک یاد رکھا جائے گا۔"

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...