بھٹکل میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافے سے خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔معمولی علامات پر جانچ کروانے ڈپٹی کمشنر کی ہدایت 

Source: S.O. News Service | Published on 15th July 2020, 11:47 AM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل،15؍جولائی (ایس او نیوز) ضلع اُترکنڑا کے  ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے عوام سے اپیل کی  کہ بھٹکل میں کورونا مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھ کر گھبرانے یا خوف کھانے کی ضرورت نہیں ہے، بلکہ کورونا پر قابو پانے کے لئے اس کی علامات ظاہرہوتے ہی  اس کا علاج کرنے کی ضرورت ہے۔ بھٹکل میں کورونا کے بڑھتے واقعات اور کورونا سے تین لوگوں کی موت واقع ہونے کے بعد بھٹکل کی صورتحال کا جائزہ لینے اور بھٹکل کے مختلف حکام سے بات چیت کے بعد اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کورونا   وباء اگر  کمیونٹی سطح پر پھیل جانے کے خدشہ ہے تو اس سے خوف زدہ نہ ہوں، بلکہ اس پر روک لگانے کے لئے بیماری کی معمولی علامات ہونے پر طبی جانچ لازمی طور پر کروائیں۔

 ریپیڈ ٹیسٹ ہونگے:انہوں نے کہا کہ ضلع میں ریپیڈ ٹیسٹ کے لئے اس وقت کورونا جانچ کے لئے 1000اینٹی جین کٹس منگوائے گئے ہیں ان میں سے 500کٹس صرف بھٹکل میں ہی استعمال کیے جائیں گے۔جن کے اندر بیماری کی علامات دکھائی دے رہی ہیں انہیں چاہیے کہ وہ خود آگے بڑھ کر اپنا ٹیسٹ کروالیں، تاکہ اگر کوئی مسئلہ ہوتو اس کو آسانی سے حل کیا جاسکے۔

معلومات نہ چھپائیں: ڈی سی نے کہا کہ بعض  پوزیٹیورپورٹ آنے والے افراد گھبراہٹ کا شکار ہوکر اپنے رابطے سے متعلق بہت سی  باتیں چھپاتے ہیں۔ اس سے مرض لاگو ہونے اور اس کی زد میں آنے والے تمام افراد کا پتہ لگانا مشکل ہوجاتا ہے۔اور جب تک اس کی جڑوں تک پہنچنے میں کامیابی ملتی ہے تب تک کافی دیر ہوجاتی ہے۔ لوگوں کو چاہیے کہ سوشیل میڈیا پر پھیلائی جارہی افواہوں پر توجہ نہ دیں۔بلکہ بیماری کی کچھ بھی علامات ظاہر ہوتے ہی اپنی طبی جانچ کروانے کے لئے آگے بڑھیں۔

بیماری کی خبر افسران کو دی جائے: ڈی سی نے کہا کہ کورونا واریئرس کے طور پر میدان میں کام کرنے والے افراد، بھٹکل تعلقہ کے صحافی، پولیس افسران واہلکار اور طبی عملے کی اجتماعی جانچ کروائی جائے گی۔انہوں نے عوام کے اندر اعتماد پیدا کرنے کے لئے کہا کہ بیماری ہونے پر سرکاری اسپتال میں ہی علاج کروانا ضروری نہیں ہے۔امراض قلب اور گردے وغیرہ سے متعلق بیماریاں رہنے کی صورت میں نجی اسپتالوں کے ڈاکٹروں سے معائنہ کرواسکتے ہیں۔لیکن جس شخص کے اندر بھی کورونا کی علامات پائی جائیں اس کی خبر متعلقہ افسران کودینا لازمی ہے۔

  گھروں میں علاج ہوسکتا ہے: اگر گھر کے اندر ہی علاج کرنے کی سہولت موجود ہے تو متاثرین کے لئے گھر کے اندر ہی علاج کروانے کا موقع ہوتا ہے۔ یا پھر کووِڈ 19سینٹر میں داخل ہونا پڑے گا۔ طبیعت بہت زیادہ بگڑ نے اور حالت سنگین ہونے کی صورت میں ہی مریض کو کاروار کے کووِڈ اسپتال میں منتقل کیا جائے گا۔انہوں نے تاکید کی کہ کوئی بھی بیمار شخص اپنے لئے وینٹی لیٹر کی ضرورت پیش آنے تک گھر میں بیٹھ کرہرگز انتظار نہ کرے۔ بلکہ کسی بھی متاثر شخص کی بیماری کی وجہ سے موت نہ ہونے پائے اس کے لئے کوشش کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

لاک ڈاؤن بحال رہے گا: ڈی سی نے مزید یہ بھی کہا کہ بھٹکل تعلقہ میں وباء کے پھیلاؤ پر روک لگنے تک لاک ڈاؤن کی صورت حال اس وقت ہے اس کو اسی طرح بحال رکھا جائے گا۔عوام کو اس بیماری کے بارے میں چوکنا اور محتاط رہنا ہی ہوگا۔ بلاوجہ چہل پہل اور آمد ورفت پر روک لگانی ہوگی۔ عوام کی طرف سے جس قدر تعاون ملے گا، کورونا پر قابو پانا اتنا ہی ممکن ہوسکے گا۔

پریس کانفرنس کے دوران اسسٹنٹ کمشنر بھرت، اے ایس پی نکھل، تحصیلدار روی چندرا، ٹی ایچ او ڈاکٹر مورتی بھٹ، بلدیہ چیف آفیسر دیوراج اور جالی پٹن پنچایت چیف آفیسر وینو گوپال شاستری وغیرہ موجود تھے۔

یہاں دیکھیں  ویڈیو

 

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔