ایڈی یورپا کو صرف سیاست سے دلچسپی ہے: رندیپ سرجے والا

Source: S.O. News Service | Published on 20th September 2020, 11:56 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،20؍ستمبر(ایس او نیوز) کرناٹک کی بی جے پی حکومت کورونامتاثرین کی تعداد میں بے تحاشہ اضافہ کے باوجود عوام کی مدد کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہی ہے، بلکہ ایسے مرحلہ میں جبکہ ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد 5لاکھ سے متجاوز ہوچکی ہے، وزیراعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا اپنی کابینہ میں توسیع اور ردوبدل کامسئلہ لے کر راجدھانی دہلی پہنچے ہوئے ہیں۔ یہ بات اے آئی سی سی جنرل سکریٹری انچارج کرناٹک رندیپ سرجے والا نے کہی ہے۔

انہوں نے ٹوئٹ کیا ہے کہ گزشتہ10دنوں کے دوران کرناٹک میں روزانہ تقریباً 10ہزار لوگ کورونا سے متاثر ہورہے ہیں۔لیکن ریاستی بی جے پی حکومت کو اس کی کوئی پروا نہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ کرناٹک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر داخل ہوچکی ہے۔سرجے والا نے کہا کہ ریاست میں کورونا وائرس سے بدحال عوام کی مدد کرنے میں ایڈی یورپا حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔عوام کو راحت پہنچانے کی بجائے حکمران بی جے پی اپنے داخلی جھگڑوں میں الجھی ہوئی ہے۔کابینہ میں توسیع اور ردوبدل کوبی جے پی نے عوام کی مشکلوں پر فوقیت دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے نپٹنے میں اپنی ناکامی کا کھلا ثبوت دیتے ہوئے اس حکومت نے پہلے ہی یہ واضح کردیا ہے کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لئے اب حکومت کچھ نہیں کرسکے گی بلکہ سارا معاملہ خدا پر ہی چھوڑدینا چاہئے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...