ہندوستان  کی جنوبی افریقہ کیخلاف سب سے بڑی فتح، سیریز میں کلین سوئپ

Source: S.O. News Service | Published on 23rd October 2019, 11:08 AM | اسپورٹس |

رانچی،23؍اکتوبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) ہندوستان نے بلے بازوں کے بعد باؤلرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 202 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔

رانچی میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں ہندوستان  نے روہت شرما کی ڈبل سنچری کی بدولت پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9وکٹوں کے نقصان پر 497 رنز بنا کر اپنی پہلی اننگز ڈکلیئر کردی تھی۔

سیریز میں مسلسل مسائل سے دوچار جنوبی افریقی بیٹنگ لائن نے بڑے اسکور کے سامنے ایک مرتبہ پھر گھٹنے ٹیک دیے اور پوری ٹیم پہلی اننگز میں 162 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

دوسری اننگز میں صورتحال اس سے بھی زیادہ ابتر رہی اور فالو آن کا شکار ہونے کے بعد میچ کے تیسرے دن کے اختتام پر جنوبی افریقی ٹیم 132 رنز پر 8 وکٹیں گنوا چکی تھی اور بھارت کو فتح کے لیے صرف دو وکٹیں درکار تھیں۔

منگل کو میچ کے چوتھے دن بھارت کو فتح کے لیے زیادہ دیر انتظار نہ کرنا پڑا اور محض 12 گیندوں کے کھیل کے بعد ہی جنوبی افریقہ کی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔

دن کے دوسرے ہی اوور کی پانچویں اور چھٹی گیند پر شہباز ندیم نے 30 رنز بنانے والے تھیونس ڈی برون اور پھر لنگی نگیدی کو پویلین چلتا کردیا اور بھارت نے جنوبی افریقہ کو اننگز اور 202 رنز سے شکست دے کر پروٹیز کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بڑی فتح حاصل کر لی۔

اس میچ میں فتح کے ساتھ ہی ہندوستان  نے جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ مکمل کر لیا اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں لگاتار پانچویں فتح حاصل کر لی۔

ڈبل سنچری بنانے والے روہت شرما کو مین آف دی میچ ایوارڈ کے ساتھ ساتھ مجموعی طور پر تین ٹیسٹ میچوں کی محض 4اننگز میں 529 رنز بنانے پر انہیں سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...