بھٹکل،کنداپور، اُڈپی اور پڑوسی ریاست کیرالا میں رمضان کا اعلان؛ کیرالہ کے کاپاڈ میں چاند دیکھا گیا
بھٹکل 5 مئی (ایس او نیوز) پڑوسی ریاست کیرالہ کے کاپاڈ میں چاند نظر آنے اور متعلقہ علاقہ کے قاضی کی طرف سے چاند کی رویت ثابت ہونے کے بعد بھٹکل میں بھی قاضی صاحبان نے رمضان کا اعلان کردیا ہے، کاپاڈ میں چاند دیکھے جانے کی تصدیق ہوتے ہی اُدھر مینگلور اور ضلع اُڈپی میں بھی رمضان کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بھٹکل، شیرور، بیندور، کنداپور، گنگولی، اُڈپی اور مینگلورسمیت پڑوسی ریاست کیرالہ میں کل 6 مئی بروز پیر کو پہلا روزہ ہوگا۔
رمضان کا اعلان ہوتے ہی آج بعد نماز عشاء تمام مساجد میں تراویح کے لئے تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔
بھٹکل میں پہلے روزہ کی سحری4:43 کو ہے جبکہ 6:51 کو افطاری ہوگی۔ اس مناسبت سے قریب 14 گھنٹوں کا روزہ ہوگا۔
واضح رہے کہ خلیجی ممالک بالخصوص سعودی عربیہ اور دبئی وغیرہ میں بھی کل پیر کو پہلا روزہ ہوگا جہاں 30 شعبان مکمل ہونے کے بعد رمضان کا باقاعدہ اعلان ایک روز قبل ہی کیا جاچکا ہے۔