بھٹکل 6/مئی (ایس او نیوز) ریاست کیرالہ کے کالیکٹ میں واقع کاپاڈ نامی مقام پر کل شام کو چاند دیکھے جانے کی رویت ثابت ہونے کے بعد پڑوسی علاقہ مینگلور سے بھٹکل سمیت مرڈیشور، منکی، ولکی، ہیرانگڈی اور شراوتی بیلٹ کے دیگر قریوں میں بھی ا ٓج سے ہی رمضان شروع ہوچکا ہے اور وہاں آج بھٹکل کی طرح پہلا روزہ ہے۔ اسی طرح ایک اور پڑوسی علاقہ کمٹہ میں بھی آج سے ہی رمضان منایا جارہا ہے ۔
خیال رہے کہ ریاست کےدیگر حصوں اور ملک کی دیگر ریاستوں میں آج 6/مئی کو 30 شعبان مکمل کرکے کل 7/مئی کو پہلا روزہ رکھا جائے گا۔
اُدھر مسقط عمان میں بھی کل شام کو چاند نظر نہ آنے کی بناء پر آج 30 شعبان مکمل کرکے کل سے رمضان کی شروعات ہوگی۔