تیجسوی سوریاکی کھوپڑی میں بھیجہ نہیں ہے:اداکارہ رمیا

Source: S.O. News Service | Published on 29th December 2021, 11:33 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،29؍دسمبر(ایس او نیوز)سابق رکن پارلیمان واداکارہ رمیانے بنگلورکے ایم پی پرطنزکرتے ہوئے کہاکہ رکن پارلیمان تیجسوی سوریاکی کھوپڑی میں بھیجہ نہیں ہے۔انسٹااسٹوری میں متنازعہ بیان پرمشتمل ویڈیوشیئرکرتے ہوئے یہ کیپشن تحریرکیاہے کہ اس شخص کی کھوپڑی میں عقل نہیں ہے۔تین دن پہلے اڈوپی کے کرشنامٹھ میں منعقدہ ایک تقریب میں تیجسوی نے کہاتھاکہ مذہب تبدیل کرنے والے عیسائیوں اورمسلمانوں کوواپس ہندومذہب میں لایاجاناچاہئے۔یہ بیان تنازعہ کاباعث بن گیا۔اس بیان کی مخالفت میں تیجسوی کوہرطرف سے تنقیدکانشانہ بنایاگیا۔ہرطرف سے شدیدغم وغصہ کے اظہارکے بعد تیجسوی سوریانے اپنے بیان سے رجوع کیااورغیرمشروط طریقہ سے عوام سے معافی بھی مانگ لی۔اس درمیان اداکارہ رمیانے سوشیل میڈیاپرویڈیوجاری کرتے ہوئے لکھاکہ اس شخص کی کھوپڑی میں عقل نہیں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...