افغان پناہ گزینوں کو مشکلات کا سامنا، جرمنی میں 200 افراد کو ’ریڈ مارک‘ کیا گیا

Source: S.O. News Service | Published on 5th September 2021, 1:33 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن،5؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) طالبان کے افغانستان میں اقتدار حاصل کر لینے کے بعد بہتر مستقبل کے لئے دوسرے ممالک پہنچنے والے ہزاروں افغان پناہ گزینوں کی مشکلات ختم نہیں ہو رہی ہیں، کیونکہ دوسرے ممالک میں ان کی سخت جانچ کی جا رہی ہے۔ دریں اثنا، امریکہ نے کہا ہے کہ جنرمنی میں رامسٹین بیس پر 30 ہزار افغان پنان گزینوں میں سے 200 کو ’ریڈ مارک‘ کیا گیا ہے۔

جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل مارک ملی نے ہفتے کے روز فاکس نیوز چینل کو بتایا کہ ان لوگوں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا ’’میرے خیال میں دو سو افراد کو ریڈ مارک کیا گیا ہے‘‘۔ ان لوگوں کے ناموں کی جانچ کی جا رہی ہے اور بائیومیٹرکس اور فنگر پرنٹ ملائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ اگر کوئی شخص ریڈ مارک کیا جاتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ وفاقی جانچ کے دائرے میں ہے ، لیکن بہت سے معاملات میں ریڈ مارک کو ختم کر دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ افغانستان کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔ ان کے مطابق ، 15 اگست کو طالبان کے افغانستان کے دارالحکومت کابل پر قبضہ کرنے اور 31 اگست کو امریکی فوجیوں کے انخلا کے بعد خانہ جنگی چھڑنے کا امکان ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...