رام نگرم سیلاب متاثرین کیلئے نئے کپڑوں کی اشد ضرورت

Source: S.O. News Service | Published on 3rd September 2022, 11:36 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،3؍ستمبر (ایس او نیوز) رام نگرم میں حالیہ شدید بارش اور سیلاب کی وجہ سے تقریباً5ہزار مکانات متاثر ہوئے ہیں، جن میں 150کچے مکانات زمین بوس ہوگئے ہیں۔ اس علاقہ میں جمعیت علماء کرناٹک شاخ رام نگرم ضلع کی نگرانی میں راحتی کاموں کاسلسلہ جاری ہے۔

جمعیت علماء ہند، کرناٹک کے جنرل سکریٹری مفتی شمس الدین بجلی صاحب نے نمائندو ں کو بتایا کہ رام نگرم میں متاثرین کی حالت بہت خراب ہے۔ فی الحال متاثرہ مکانات سے کیچڑ صاف کرنے کاکام جمعیت علماء کرناٹک کی نگرانی اور مفتی طاہر قریشی صاحب صدر جمعیت علماء کرناٹک شاخ رام نگرم کی سرپرستی میں جاری ہے۔ متاثرین میں کھانا اور راشن کٹس تقسیم کئے جارہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ متاثرین کے لئے کپڑوں کی سخت ضرورت ہے۔کیونکہ متاثرین اپنے مکانات سے بدن پر پہنے ہوئے کپڑوں سے باہر نکلے تھے۔ جب کپڑوں کیلئے اپیل کی جاتی ہے تو لوگ پرانے کپڑے لا کر دیتے ہیں۔ ان پرانے کپڑوں کو لینے کیلئے متاثرین تیار نہیں، اس لئے نئے کپڑوں کا عطیہ دینا بہتر ہے۔

مفتی شمس الدین بجلی صاحب نے بتایا کہ کل جمعیت علماء کرناٹک کے صدر مفتی افتخار احمد صاحب قاسمی کی قیادت میں انہوں نے مولانا محمد زین العابدین اور دیگر ذمہ داروں کے ساتھ رام نگرم کا دورہ کیا۔رام نگرم کے درمیان بہنے والا ایک نالہ ابل کر اس کا پانی گھروں میں گھس گیا تھا۔ گھروں اور اس علاقہ میں اتنا کیچڑ ہے کہ کوئی گاڑی جا نہیں سکتی۔ہمارا وفد بھی پیدل متاثرہ گھروں تک پہنچا۔مفتی شمس الدین نے بتایا کہ جمعیت کے ساتھیوں نے متاثرین کیلئے نہایت ضروری سامان کی فہرست تیار کی ہے۔انہیں فوری کچن کا سامان چاہئے، کپڑے عورتوں، مردوں اور بچوں کے لئے، حصیریں، نہالیوں اور کمبلوں کی بھی زیادہ ضرورت ہے۔متاثرہ مکانات کے بجلی کے کنکشن بھی کٹ ہوگئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ حالانکہ مقامی حضرات بھی متاثرین کی مدد کررہے ہیں لیکن یہ کافی نہیں۔اس لئے جمعیت علماء کرناٹک نے متاثرین کی مدد کیلئے ریاست کے تمام مخیر حضرات سے اپیل کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔