بنگلور: ایڈی یورپا کو اپنے خاندان کی محبت میں اندھے نہ ہو نے سابق اسپیکر رمیش کمار کا مشورہ

Source: S.O. News Service | Published on 20th March 2021, 7:50 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،20؍مارچ(ایس او نیوز)کرناٹک اسمبلی کے سابق اسپیکر رمیش کمار نے وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے خاندان کی محبت میں اندھے نہ ہوں بلکہ ریاست کی ترقی پر  زیادہ توجہ دیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کو چاہئے کہ ان کے ارد گرد موجود لوگوں کی باتوں پر توجہ دینے کی بجائے ان کے دائر ے سے باہر نکلیں اورعوام کے مسائل پر توجہ دیں۔

ریاستی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کے دوران انہوں نے وزیر اعلیٰ ایڈی یورپا کی طرف سے اپنے خاندان کو بڑھاوا دینے کی کوششوں کی سخت مذمت کی اور کہا کہ وزیر اعلیٰ کے عہدے پر جو بھی آتا ہے اس کے اطراف لوگوں کا ایک دائرہ بن جاتا ہے اور بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ وزرائے اعلیٰ انہیں لوگوں کی سنتے ہیں اور دوسروں کو نظر انداز کرتے ہیں۔

رمیش کمار نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ایڈی یورپا جدوجہد کے سیاسی پس منظر سے آگے بڑھے ہیں۔ شکاری پور سے انہوں نے اپنی جدوجہد کی شروعات کی اورایک اہم قائد کے مقام تک پہنچے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے عوام کے لئے اگروہ کچھ بہتر کرنے کاارادہ رکھتے ہیں تو اپنے ارد گرد جمع ان موقع پرستوں کو دور کریں جو صرف اپنے فائدے کے لئے جمع ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر ایک پر خاندان کی ذمہ داری ہو تی ہے اور اس کو پورا کرنا ہی پڑتا ہے لیکن اقتدار ملنے کے بعد عوام کے مسائل کو سلجھانے پر توجہ ہونی چاہئے نہ کہ اپنے خاندان کو پروان چڑھانے پر۔ رمیش کمار نے کہا کہ ایسا ہی مشورہ انہوں نے ماضی میں سدارامیا کو بھی دیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...