غیر ملکی دورے پر روانہ ہونے رمیش جارکی ہولی کی تیاری

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 29th April 2019, 9:11 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،29/اپریل(ایس او نیوز) اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرکے سیاسی سرگرمی کے لئے ذمہ دار بننے والے سابق وزیر رمیش جارکی ہولی فی الحال خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں، بتایاجاتاہے کہ انہوں نے غیر ملکی دورے پر روانگی کی تیاری کرلی ہے۔ 23 اپریل کو جب لوک سبھا انتخابات کی پولنگ ہورہی تھی اسی وقت رمیش جا رکی ہولی نے اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیاتھا اور دوسرے ہی دن بنگلور پہنچ گئے تھے۔ بنگلور میں انہوں نے کہاتھاکہ ان کے تنہا استعفے سے کوئی فائدہ ہونے والا نہیں ہے، جس کے پیش نظر ہم خیال اراکین اسمبلی کے ساتھ اجتماعی طور پر استعفیٰ پیش کیا جائے گا۔جس پر ان کے بھائی ریاستی وزیر ستیش جارکی ہولی نے جواب دیتے ہوئے کہا تھاکہ مخلوط حکومت کو بچانے کی طاقت کانگریس اور جے ڈی ایس کو ہے۔اور حکومت کو گرانے کے لئے درکار اراکین رمیش کے ساتھ نہیں ہیں۔ جس کے بعد سے رمیش جارکی ہولی خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں، اب بتایا جارہا ہے کہ وہ دیڑھ ماہ کے لئے یوروپ کے دورے پر روانہ ہونے والے ہیں۔ آج ہبلی میں اس معاملے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ سدرامیا نے کہا ہے کہ رمیش جارکی ہولی کو منانے کی کوششوں کاآغاز کردیاگیا ہے۔ مگر اب تک انہوں نے اپنا ارادہ تبدیل نہیں کیا ہے۔ اس کی کیاوجہ ہے وہ خود ہی بتاسکتے ہیں۔ رمیش جارکی ہولی کے بھروسے مخلوط حکومت کو گرانے کی کوششوں میں لگی بی جے پی بھی اب اس معاملے پر خاموشی اختیار کرلی ہے۔ پارٹی نے لوک سبھا انتخابات کے نتائج تک اس معاملے پر کسی بھی طرح کی بیان بازی نہ کرنے کا فیصلہ لیا ہے تو بی جے پی کے ریاستی صدر بی ایس یڈیورپا نے واضح کردیاہے کہ رمیش جارکی ہولی کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت نہیں دی گئی ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔