کرناٹک کے وزیر  رمیش جارکی  ہولی کے استعفیٰ کے بعد دنیش کلہلی نے کیا مزید 3 بارسوخ سیاسی قائدین کی سی ڈی ہونے کا دعویٰ

Source: S.O. News Service | Published on 4th March 2021, 12:27 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،4؍مارچ (ایس او نیوز ) کرناٹک کے وزیر  رمیش جارکی  ہولی کی مبینہ  شہوت پرستی کی سی ڈی منظر عام پر لانے والے سماجی  کا رکن دنیش کلہلی  نے ایک اور چونکانے والی خبر دیتے ہوئے بتایا ہے  کہ اُس کے  پاس مزید تین با رسوخ قائدین کی ایسی سی  ڈی بھی ہے۔ خیال رہے کہ  ایک خاتون کے ساتھ سیکس معاملہ کی سی ڈی  منظر عام پر آنے کے بعد بی جے پی ہائی کمان کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے  رمیش جارکی ہولی  نے ریاستی کابینہ سے استعفی دے دیا تھا اور گورنر نے ان کا استعفیٰ قبول بھی کیا تھا۔ جس کے  بعدردعمل  ظاہرکرتے ہوئے دنیش کلہلی  نے  دعویٰ کیا کہ اُس کے پاس مزید تین اثر ورسوخ والے افرادکی سی ڈیز ہیں۔ 

دنیش کلہلی کا کہنا ہے کہ  جا رکی  ہولی کے علاوہ دیگر تین لوگوں کی سی ڈیز میرے پاس ہیں ۔ ان میں سے ایک موجودہ کابینہ میں شامل ہیں ۔ میں اس سلسلہ میں قانونی ماہرین کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کے بعد ان ناموں کا انکشاف کروں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جن تین لوگوں کی سی ڈی  میرے پاس ہیں وہ تمام سیاسی پس منظر والے ہیں  تینوں اعلی اور اہم عہدوں پر فائز ہیں ۔ ان تمام کے کرتوت منظر عام پر  لاؤں گا۔ اس حوالے سے مزید سی  ڈی جاری کرنے کا انہوں نے عندیہ دیا۔

انہوں نے  ایک الزام کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرا کسی بھی کانگریس قائد سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ کسی بھی کانگریس لیڈر سے نہ  میری وابستگی ہے نہ رابطہ ۔ میں 10 برسوں سے سماجی خدمات انجام دیتا آرہا ہوں ۔ شمالی کر ناٹک  سے  تعلق رکھنے والی متاثرہ لڑکی کے کنبہ والوں نے  مجھ سے مدد طلب کی تھی،  حقیقت سے واقفیت کے بعد خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ میں نے پولیس والوں سے کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ذمہ داری اور عہدہ پر رہنے والوں کو ایمانداری اور شفافیت سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...