کرناٹک کے وزیر رمیش جارکی ہولی کی مبینہ  سیکس  سی ڈی فاش; سیاسی حلقوں میں ہنگامے کے بعد دیناپڑا استعفیٰ

Source: S.O. News Service | Published on 3rd March 2021, 1:40 PM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

بنگلورو، 3؍ مارچ (ایس او  نیوز ) کرناٹک کی سیاست میں بار بار ہلچل   کا سبب بننے  والے ریاستی وزیر برائے آبی وسائل  رمیش جارکی ہولی  کی منگل کے روز ایک مبینہ سیکس سی ڈی فاش ہونے کے بعد آج بدھ کو وزیر موصوف نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

اس سلسلہ میں وزیر موصوف کے خلاف شہر کے کبن  پارک پولیس تھانے میں حقوق اطلاعات کا رکن دنیش کلہلی  نے شکایت درج  کروائی تھی  اور پولیس نے ضابطہ کے خلاف اس معاملے میں کارروائی کا اعلان کیا تھا۔

رمیش جارکی ہولی پر الزام ہے کہ کے پی ٹی سی ایل میں ملازمت دلانے کا جھانسہ دے کر انہوں نے لڑکی کا جنسی استحصال کیا اور جب وہ اپنا وعدہ نبھا نہ سکے تو انہوں نے اسے نظر انداز کرنا شروع کر دیا جس کے بعد اس لڑکی نے رمیش جار کی ہولی کے ساتھ اس کے ساتھ کی گئی   مبینہ سیکس کی  سی ڈی کو  حقوق اطلاعات کارکن کے حوالے کر دی جس کو انہوں نے فاش کرد یا۔

 ریاستی کابینہ میں ایک طاقتور وزیر سمجھے  جانے والے رمیش جا رکی  ہولی کے متعلق اس قسم کی سی ڈی فاش ہونے کے بعد ریاستی سطح پر ہی نہیں بلکہ قومی سطح پر بی  جے پی کو ہزیمت اٹھانی پڑ ی۔  سننے میں آیا ہے کہ بی جے پی اعلی کمان کی طرف سے اس معاملہ میں کافی سختی سے نوٹس لیا گیا  اور وزیر اعلی بی  ایس ایڈی یورپا سے کہا گیا  کہ وہ جار کی ہولی سے استعفی لیں ۔ اس دوران کبن پارک پولیس تھانے میں شکایت درج کروانے کے بعد سماجی کارکن دنیش  نے بتایا کہ گزشتہ روز متاثرہ لڑکی کے گھر والوں نے ان سے رابطہ کیا اور  رمیش  جارکی  ہولی کی اس مبینہ حرکت کے بارے میں انہیں تفصیلات سے آگاہ کروایا اور سی ڈی ان کے حوالے کی۔ 

اس ضمن میں انہوں نے اپنے وکیل سے مشورہ کے بعد   سی ڈی کو پولیس کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملہ کی جانچ کے سلسلہ میں پولیس کی طرف سے جو بھی تفصیلات طلب کی گئیں اس کے بارے میں انہوں نے پولیس کو معلومات فراہم کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ کے خاندان والوں کود همکیاں دی جا رہی ہیں جس کی وجہ سے وہ لوگ خوف کے سایہ میں جینے پر مجبور ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ آرٹی نگر کی ساکن اس متاثرہ لڑکی نے رمیش جارکی  ہولی سے ایک  دستاویزی  فلم بنانے کے سلسلہ میں رجو ع کیا تھا اس مرحلہ میں انہوں نے اس لڑکی کو کے پی ٹی سی ایل میں ملازمت دلانے کا جھانسہ دےکر اپنے جال میں پھانس لیا اور اس کا جنسی استحصال کرتے رہے۔ جب جارکی  ہولی نے اس لڑکی کو روزگار دلانے کا وعدہ فراموش کردیا اور اسے نظر انداز کرنے لگے تو اس نے مبینہ  سی ڈی   فاش کر دی ۔  دنیش کلہلی  نے اس بات کو مسترد کردیا کہ اس سیکس  سی  ڈی کے فا ش ہونے کے پیچھے سیاسی  دباؤ کارفرما ہے۔ دنیش نے سب سے پہلے اس ضمن  میں شہر کے پولیس کمشنر کمل پنت  سے رجوع کیا اور ان کی ہدایت پر انہوں نے  کبن پارک  پولیس  تھانے پہنچ کر شکایت درج کروائی۔

 بتایا جاتا ہے کہ شکایت درج کرتے ہوئے دنیش نے جو بیان دیا ہے،  پولیس نے اسے مکمل طور پر ویڈیو ریکارڈ کیا ہے۔ اس دوران مرکزی وزیر برائے پارلیمانی امور پر ہلا  جوشی نے جا رکی  ہولی کی مبینہ  سیکس سی ڈی پر سخت  ردعمل  ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ڈسپلن  شناس سیاسی جماعت ہے اس پارٹی میں ایسی حرکتوں کو برداشت نہیں کیا جاسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملہ میں بی  جے پی کی قیادت جلد ہی فیصلہ لے گی۔

ان الزامات کے گھیرے میں آنے والے  وزیر رمیش جارکی  ہولی نے دعوی کیا ہے کہ سی  ڈی میں نظر آنے والا شخص  وہ نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایسی لڑکی سے انہوں نے ملاقات ہی نہیں کی جس کا مبینہ سی ڈی میں حوالہ دیا گیا ہے۔

مگر آج بدھ کو موصوف نے سیاسی حلقہ میں  ہنگامہ کے چلتے  وزیراعلیٰ یڈی یورپا کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...