کوروناکے معاملات میں مسلسل اضافہ۔ رام نگرم ضلع کا کووڈ ہاٹ اسپاٹ ہونا خود عوام کو ستانے لگا

Source: S.O. News Service | Published on 19th January 2022, 12:48 PM | ریاستی خبریں |

رام نگرم، 19؍جنوری (ایس او نیوز)پچھلے دنوں ریاست بھر میں کووڈ کی تیسری لہرکے دوران اور اومیکرون کے تیزی سے پھیلنے کے باوجود ضلع میں کووڈ کے مریضوں کی تعداد کم ہی نظرآرہی تھی،مگر پچھلے ایک ہفتے سے کووڈ کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہواہے۔

بنگلورو کے قریب واقع رام نگرم ضلع کے عوام ہرروز مختلف کام کاج کیلئے بنگلور جاتے ہیں،ان کے علاوہ روزانہ ضلع سے 4ہزار افراد ملازمت کیلئے بنگلور کا رخ کرتے ہیں۔بنگلور سے قریبی رابطہ رکھنے والے رام نگرم ضلع میں بھی بنگلور کی طرح تیزی کے ساتھ کوروناکے معاملات میں اضافہ ہورہاہے اور بنگلور کی طرح رام نگرم کو بھی ہاٹ اسپاٹ قرار دے دئے جانے کا خوف ضلع کے عوام کو ستانے لگاہے۔رام نگرم کی موجودہ رکن اسمبلی انیتا کمار سوامی اور ماگڑی کے سابق رکن اسمبلی ایچ سی بال کرشنا دونوں کورونا سے متاثرہوئے ہیں۔پچھلے ہفتے ہی رکن اسمبلی انیتا کمارسوامی نے حلقے کا دورہ کیاتھا اورمختلف علاقوں میں تعمیری اور ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھاتھا،جس کے بعد انہیں بھی کورونا پازیٹیو ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔کورونارپورٹ کے پازیٹیو آنے کے بعد انیتاکمارسوامی بنگلور کے اپنے گھر میں ہوم آئیسولیٹ ہیں اور اپناعلاج کروا رہی ہیں۔

کانگریس قیادت میں کی گئی میکے داٹو پد یاترا میں شرکت کرنے والے پارٹی لیڈروسابق رکن اسمبلی ایچ سی بال کرشناکی کورونارپورٹ بھی پازیٹیو آئی ہے،ان کے علاوہ دیگر کانگریس لیڈر بھی کوروناسے متاثر ہوئے ہیں۔اس سلسلے میں ٹویٹ کرنے والے سابق رکن اسمبلی ایچ سی بال کرشنانے کہاہے کہ انہیں کوروناہواہے اور وہ صحت مند ہیں،پچھلے دو دنوں سے جنہوں نے بھی ان سے ملاقات کی ہے وہ اپناکووڈ ٹسٹ کروالیں،وہ خود بنگلور کی اپنی رہائش گاہ پر ہوم آئیسولیٹ ہیں،ان سے ملاقات کرنے کی کوشش نہ کریں۔3جنوری کو وزیر اعلیٰ کے دورہ رام نگرم کے بعد ڈپٹی کمشنر،اڈیشنل ڈپٹی کمشنراور ضلع پنچایت کے سی ای او بھی کوروناسے متاثر پائے گئے تھے،ان افسروں کا علاج ابھی جاری ہے۔سب سے پہلے ضلع پنچایت کے سی ای او اکرام کی کورونارپورٹ پازیٹیوآئی تھی،وزیر اعلیٰ کے پروگرام کے دو تین دن بعد ہی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر کے راکیش کمارکوروناپازیٹیو پائے گئے۔اس کے دودن بعد اڈیشنل ڈپٹی کمشنر جورے گوڈا کی رپورٹ بھی پازیٹیو آئی۔ضلع میں اب تک کوروناکے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہواہے اور کوروناکی تیسری لہر کے آغاز کے بعد پچھلے آٹھ دنوں سے دو کورونامریضو ں کی موت ہوئی ہے اور کوروناکے مریضوں کی تعداد ایک ہزار سے زیادہ ہوچکی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔