بنگلورو: نقلی آئی اے ایس افسرگرفتارکرلیا گیا

Source: S.O. News Service | Published on 10th September 2021, 11:45 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،10؍ستمبر(ایس او نیوز) آرٹ آف لیونگ کے سربراہ روی شنکر گروجی سمیت مختلف افراد کو دھوکہ دینے والے نقلی آئی اے ایس افسرکو کگلی پورہ پولیس اسٹیشن کے اہکاروں نے گرفتارکیا ہے -پولیس نے بتایا کہ بنگلورجنوب تعلقہ سالوہنسے علاقہ کے رہنے والے 24 سالہ ششربالا صاحب کو گرفتارکیا گیا جس کا تعلق مہاراشٹرا کے جلگاؤں سے ہے -پولیس کے مطابق ملزم گریجویٹ ہے لیکن روزگار نہ ہونے کی وجہ سے اپنے آپ کو مرکزی وزارت داخلہ میں آئی اے ایس افسر قرار دے کر نقلی شناختی کارڈ بنوایا تھا-تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ملزم نے روی شنکر گروجی کے آشرم پہنچ کر آشرم کے جائیداد کے سلسلہ میں جاری تنازعہ کو حل کرانے کا یقین دلاکر رقم حاصل کی تھی اورمقامی پولیس کو بھی آئی اے ایس افسر بتاتاتھا- ملزم کے قبضہ سے نقلی شنتاختی کارڈ،کاراورموبائل ضبط کرلئے گئے ہیں -

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔