اسمبلی حلقہ کیلئے فنڈ جاری کروانے رام لنگا ریڈی کی وزیر اعلیٰ ایڈی یورپا سے ملاقات

Source: S.O. News Service | Published on 3rd November 2019, 11:41 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،3؍نومبر (ایس او نیوز) سینئر کانگریس رکن اسمبلی وسابق ریاستی وزیر رام لنگا ریڈی نے کہا کہ ان کی وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا سے ملاقات کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔ انہوں نے حلقہ کی ترقی کے مقصد سے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی تھی۔ریڈی نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں کے لئے معاوضہ جاری کرنے کے معاملے میں مرکزی حکومت نے ریاست کے ساتھ سوتیلا پن رویہ اپنایا ہوا ہے۔ڈالرس کالونی میں واقع وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پہنچ کر ملاقات کرنے کے بعد انہو ں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ وزیر اعلیٰ سے ان کی ملاقات کو لے کر سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔ ایک رکن اسمبلی کے طو رپر انہوں نے اپنے حلقہ کی ترقی کے مقصد سے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی گئی ہے۔ مرکزی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے رام لنگا ریڈی نے کہا کہ ریاست میں سیلاب زدہ علاقوں میں راحت کاری کو مؤثر طریقہ سے انجام دینے کے لئے مرکزی حکومت تعاون نہیں کررہی ہے۔ مرکز نے ریاست کے ساتھ سوتیلا سلوک جاری رکھا ہے۔ اس سے قبل ریاست میں مخلوط حکومت کے دور اقتدار کے دوران رام لنگاریڈی نے اسمبلی کی رکنیت استعفیٰ دے دیا تھا اور یہ باتیں ہونے لگی تھیں کہ وہ بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلیں گے۔ لیکن کانگریس اعلیٰ قائدین کے مشورے کے بعد انہو ں نے اپنا استعفیٰ واپس لے لیا تھا۔آج اچانک رام لنگا ریڈی کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات سے سیاسی حلقوں میں قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں۔لیکن ریڈی نے وضاحت کی کہ وزیر اعلیٰ سے ملاقات کے دوران کوئی سیاسی تبادلہ ئخیال نہیں ہوا۔ریاستی بی جے پی حکومت کے 100/ دن کے دوران اس کی کارکردگی صفر رہنے کے سدارامیا کے بیان پر ریڈی نے کہا کہ سدارامیا نے کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد ہی بیان دیا ہے۔ ریڈی نے بتایا کہ ان کا بی ٹی ایم لے آؤٹ اسمبلی حلقہ کافی بڑا ہے۔ اس حلقہ میں 8/ وارڈز شامل ہیں۔ حلقہ کی مجموعی ترقی کے لئے سابق حکومت نے ترقیاتی کام کے لئے 378/ کروڑ کا فنڈ مختص کیا تھا۔ بی جے پی حکومت برسراقتدار آنے کے بعد اس فنڈ میں کٹوتی کرکے 153/ کروڑ کردی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سے ملاقات کے دوران فنڈ میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے انہیں یقین دلایا کہ فنڈ ضرور جاری کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...