ووٹر فہرست سے ناموں کے غائب ہونے کا معاملہ، مکمل جانچ کامطالبہ رام لنگا ریڈی کی قیادت میں ریاستی الیکشن کمیشن کو یادداشت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th April 2019, 11:36 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،24؍ اپریل (ایس او نیوز ) ووٹر فہرست سے ناموں کے غائب ہونے کے معاملہ کی مکمل جانچ کرنے کی کانگریس نے ریاستی انتخابی کمیشن سے پر زور مانگ کی ہے۔اس سلسلہ میں ریاستی سابق وزیر و سینئر رکن اسمبلی رام لنگا ریڈی نے ریاستی انتخابی کمیشن کو یادداشت پیش کرنے کے بعد اخباری نمائندوں کو بتایا کہ شہر کی ووٹر فہرست میں گزشتہ اسمبلی انتخابات کے دوران جن ووٹرس کے نام شامل تھے ۔یہ نام لوک سبھا انتخابات کے دوران غائب ہوگئے ۔ریاستی انتخابی کمیشن کو چاہئے کہ وہ اس معاملہ کی مکمل جانچ کرے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئندہ اس طرح کے حالات رونما نہ ہوں اس کیلئے درکار اقدامات کرے۔ رام لنگا ریڈی نے کہا کہ جئے نگر اور بی ٹی ایم لے آؤٹ سمیت شہر کے چنداسمبلی حلقوں کی ووٹر فہرست سے کئی افراد کے نام حذف کردےئے گئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ اسمبلی انتخابات کے موقع پرجن افراد نے اپنے ووٹ کااستعمال کیا تھا ان میں کئی ووٹرس کے نام ووٹرس فہرست سے غائب ہوگئے ہیں ۔ جس سے کئی شکوک و شبہات پیدا ہوگئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ ایک ہی گھر کے افراد کو الگ الگ پولنگ بوتھ میں ووٹ ڈالنے کا موقع دیا گیا ہے ۔ ریاستی انتخابی کمیشن سنجیو کمار سے ملاقات کرتے ہوئے ریڈی نے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملہ کی مکمل جانچ کریں اور جن افراد کے نام ووٹر فہرست سے غائب ہیں اس کا پتہ لگا کر انہیں دوبارہ فہرست میں شامل کرنے اورڈلیٹ کرنے والے ملازمین کا پتہ لگا کر ان کے خلاف قانونی کارروائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ جان بوجھ کرووٹر فہرست میں سے چندافراد کے نام حذف کردےئے گئے ہیں۔ جس سے انکا جائز حق چھین لیا گیا ہے۔اس موقع پررکن اسمبلی سومیا ریڈی، کا ویکا کے سابق صدر ۔ ایس منوہر، کانگریس لیڈران جناردھن ، آنند ، کارپوریٹر چندرپا سمیت پارٹی کے دیگر لیڈران شریک تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔