سعودی عرب میں پہلا روزہ 14 گھنٹے 12 منٹ جبکہ آخری 14 گھنٹے 42 منٹ کا ہو گا

Source: S.O. News Service | Published on 13th April 2021, 12:56 PM | خلیجی خبریں |

ریاض، 13؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) ماہ صیام کی آمد کے ساتھ ہی روزے کے اوقات اور اس کی طوالت و اختصار کے بارے میں بھی رپورٹس سامنے آنا شروع ہو جاتی ہیں۔ اس بار عرب ممالک میں روزے کا دورانیہ 13 اور 16 گھنٹوں کے درمیان ہو گا۔

اگر روزے کے طویل دورانیے کی بات کی جائے تو فن لینڈ اس اعتبار سے طویل ترین دورانیے والا ملک ہوگا جہاں روزہ داروں کو 23 گھنٹے 5 منٹ کا روزہ رکھنا ہوگا۔ اس کے بعد سویڈن اور ناروے کا نمبر آتا ہے جب کہ روس میں 20 گھنٹے 45 منٹ کا روزہ ہو گا۔

سب سے مختصر دورانیہ آسٹریلیا میں ہوگا جہاں روزے کا دورانیہ 11 گھنٹے 59 منٹ ہوگا، ارجنٹائن میں 12 گھنٹے 23 منٹ اور چلی میں 12 گھنٹے 41 منٹ کا روزہ ہو گا۔

مغربی عربی کے عرب ممالک میں الجزائر اور تونس میں روزے کا دورانیہ دوسرے عرب ممالک کی نسبت کم ہو گا۔ ان ملکوں میں ماہ صیام کا آغاز 14 گھنٹے 39 منٹ سے ہو گا جب کہ آخری ایام 15 گھنٹے 50 منٹ تک ہو گا۔

کیمرون میں روزے کا دورانیہ 13 گھنٹے 12 منٹ اور بعض علاقوں میں 12 گھنٹے 59 منٹ ہوگا۔

خلیجی ممالک میں روزے کا دورانیہ نہ تو بہت طویل ہو گا اور نہ ہی کم۔ سعودی عرب میں ماہ صیام کا آغاز 14 گھنٹے کے روزے سے ہوگا اور اختتام 14گھنٹے 42 منٹ سے ہوگا۔ ابو‌ظبی میں 14 گھنٹے دو منٹ اور 14 گھنٹے 44 منٹ کے درمیان ہوگا۔

کویت میں 14 گھنٹے 17 منٹ اور 15 گھنٹے 19 منٹ، قطر میں 14 گھنٹے 6 منٹ اور 14 گھنٹے 50 منٹ کے درمیان ہو گا۔

ایک نظر اس پر بھی

عمرہ زائرین کسی بھی ائیرپورٹ سے سعودی عرب آ سکتے ہیں: وزارت حج و عمرہ کی وضاحت

سعودی وزارت حج و عمرہ نے وضاحت کی ہے کہ سعودی عرب میں معتمرین کی آمد و رفت کے لئے کوئی ائیرپورٹ مخصوص نہیں کیا گیا ہے۔ عمرہ کرنے والے حضرات کسی بھی انٹرنیشنل یا مقامی ائیرپورٹ سے سعودی عرب میں داخل اور روانہ ہو سکتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں شدید بارش، ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت

متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں شدید بارشوں اور ان سے پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے پیش نظر غیر ضروری نجی اور سرکاری ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گھروں سے ہی اپنا کام جاری رکھیں۔