ماہرین فلکیات کی سعودی عرب میں 30 روزوں کی پیش گوئی

Source: S.O. News Service | Published on 21st May 2020, 4:16 PM | خلیجی خبریں |

ریاض،21؍مئی (ایجنسی)  ماہرین فلکیات نے سعودی عرب میں اس سال رمضان المبارک کے 30 روزوں کی پیش گوئی کی ہے۔ ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ جمعۃ المبارک 29رمضان المبارک کو چاند سورج سے قبل غروب ہوجائے گا۔ اس طرح اس روز شوال کا چاند نظر نہیں آئے گا اور ماہ صیام کے 30 روزے پورے ہوں گے اور عیدالفطر اتوار کو ہوگی۔

سعودی عرب کی المجمعہ رصدگاہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 29 رمضان المبارک کو چاند سورج سے 13 منٹ قبل غروب ہوجائے گا۔ فلکی حساب کے مطابق سعودی عرب میں 29 رمضان کو سورج 293 درجے پر شام 6 بج کر 39 منٹ پر غروب ہوگا جب کہ چاند 6 بج کر 26 منٹ پر یعنی غروب آفتاب سے 13 منٹ قبل افق سے غائب ہوجائے گا۔

رصدگاہ کے مطابق ہفتے کے روز 30 رمضان المبارک 23 مئی کو سورج 6 بج کر 40 منٹ پر غروب ہوگا جب کہ چاند 7 بج کر 23 منٹ پر غروب ہوگا۔ اس طرح 30 رمضان المبارک کی شام کو شوال کا چاند غروب آفتاب کے بعد 43 منٹ تک افق پر دیکھا جاسکے گا۔

سعودی عرب کی القصیم یونیورسٹی میں جغرافیے اور موسمیات کے استاد پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ المسند نے بتایا کہ 29 رمضان المبارک کو چاند مکہ معظمہ میں غروب آفتاب سے 10 منٹ قبل غروب ہوگا۔ سورج اور چاند اگلے روز 8 بج کر 39 منٹ پر ایک دوسرے کے قریب آئیں گے۔ اس طرح سعودی عرب میں ماہ صیام 30 دنوں کا ہوگا اور عید الفطر اتوار 24 مئی کو ہوگی۔

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...