بنگلورو میں کل بدھ کو ہوگا رمضان المبارک کا پہلا روزہ ، علمائے کرام کا متفقہ فیصلہ
بنگلورو، 13 اپریل(ایس او نیوز) بنگلور کے علمائے کرام نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ 14/اپریل2021 بروز چہارشنبہ کو پہلا روزہ ہوگا- مرکزی روئیت ہلال کمیٹی کر نا ٹک کے رکن مولانا محمد مقصود عمران رشادی نے بتایا کہ مؤرخہ۲۹ شعبان المعظم مطابق 12 /اپریل2021 ء بروز پیر مر کزی رؤیت ہلال کمیٹی کرناٹک،بنگلور کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت امیر شریعت ریاست کر نا ٹک حضرت مولانا صغیر احمد خان صاحب رشادی کنوینر مرکزی رو ئیت ہلال کمیٹی بعد نماز مغرب منعقد ہوا۔ جس میں کہا گیا کہ شہر میں مطلع ابر آلود تھا اورچاند نظر نہیں آیا تھا۔
کرناٹک کے بیرون شہر کپل، گدگ، چامراج نگر، گلبر گہ، بیدر، شیموگہ، بلاری، میسور، ہبلی، بیلگام، یادگیر اور بیرون ریاست،لکھنو، بھوپال،الہ آباد، پٹنہ پھلواری شریف، حیدرآباد، نانڈیر، تلنگا نہ، گجرات، چنئی،ممبئی،وغیرہ سے بھی عدم رؤیت کی اطلاعات ملی جس کو دیکھتےہوئے علمائے کرام نے متفقہ طور پر فیصلہ فرمایا کہ یکم رمضان المبارک 14/اپریل2021 بروز چہارشنبہ ہے -
اجلاس میں حضرت مولانا مفتی افتخار احمد قاسمی صاحب ، حضرت مولانا قاری ذو الفقار رضا نوری صاحب ،حضرت مولانااعجاز احمد ندوی صاحب ، حضرت مولانا سید منظور رضا عابدی صاحب اور حضرت مولانا عبد القادر شاہ واجد صاحب میں موجود تھے۔