رام ولاس ویدانتی کا متنازعہ بیان، کہا، زیادہ بچے پیدا کرتے ہیں مسلم، بعد میں بنتے ہیں دہشت گرد

Source: S.O. News Service | Published on 9th October 2019, 7:36 PM | ملکی خبریں |

اٹاوہ،9اکتوبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) اپنے بیانات کو لے کر اکثر بحث میں رہنے والے رام جنم بھومی ٹرسٹ کے ایگزیکٹو چیئرمین رام ولاس ویدانتی نے ایک اور متنازعہ بیان دیا ہے۔رام ولاس ویدانتی نے کہا ہے کہ کٹر مسلم چار چار شادیاں کرتے ہیں،پھر بچے پیدا کرتے ہیں اور اپنی بیویوں کو طلاق دے دیتے ہیں،بعد میں ان کے بچے دہشت گرد بن جاتے ہیں۔ویدانتی ایک پروگرام میں آبادی کنٹرول قانون کو لے کر بول رہے تھے۔ویدانتی نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کاموازنہ بھگوان رام سے کیا۔انہوں نے کہا کہ دونوں لوگو نے جموں کشمیر پر اسی طرح فتح حاصل کی ہے، جس طرح تریتا دور میں بھگوان رام نے لنکا پر فتح حاصل کی تھی۔ویدانتی نے امید ظاہر کی کہ 17 نومبر تک سپریم کورٹ میں رام مندر کا فیصلہ آ جانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ میں یقین رکھتے ہیں،جو بھی فیصلہ آئے گا اس کا احترام کریں گے۔اتنا ہی نہیں ویدانتی نے کہاکہ 70 سالوں سے کشمیر میں کچھ کانگریس کے غدار لیڈروں کی وجہ سے دہشت گردی پھلتی پھولتی رہی۔انہوں نے ایودھیا زمین معاملے میں مسلم فریق رہے کانگریس کے لیڈر کپل سبل پر الزام لگایا کہ پاکستان سے دہشت گرد انہیں فنڈنگ کرتے ہیں، اسی وجہ سے کپل سبل مندر مسئلے کو نکالا جاتا ہے۔بتا دیں کہ ویدانتی کل اترپردیش کے اٹاوہ میں وجے دشمی کے موقع پر ہندو سیواسمت کی راموجی سفر میں شامل ہوئے تھے۔اس دوران مائیک سنبھالتے ہی انہوں نے مسلم مذہب کو نشانے پر لے لیا اور آبادی کے مسئلے کواسلام کودہشت گردی سے جوڑ دیا۔رام ولاس ویدانتی بی جے پی سے بھی منسلک ہیں۔بی جے پی کے ایم پی رہ چکے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...