اگر سپریم کورٹ کہے تو 26 جنوری کو نہیں نکالیں گے ٹریکٹر ریلی:راکیش ٹکیت

Source: S.O. News Service | Published on 15th January 2021, 9:46 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،15/جنوری (آئی این ایس انڈیا) کسان زرعی قانون کو واپس لینے کے مطالبے پر قائم ہیں اور انہوں نے 26 جنوری کو ٹریکٹر ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

تاہم  کسان رہنما راکیش ٹکیت نے جمعہ کو کہا ہے کہ اگر سپریم کورٹ نے انہیں ریلی نکالنے سے منع کیا تو وہ اسے منسوخ کردیں گے۔بھارتی کسان یونین کے ترجمان راکیش ٹکیت نے کہا کہ حکومت نے زرعی قوانین بنائے ہیں، لہٰذا وہ حکومت سے بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

سپریم کورٹ پر اعتماد نہیں ہے، لیکن جو کمیٹی بنائی گئی اس میں صرف قانون کی حمایت کرنے والے ہی لوگ ہیں۔راکیش ٹکیت نے کہا کہ اب ہماری تحریک کو صرف 51 دن ہوئے ہیں، جب تک کسانوں کے مطالبے پورے نہیں ہوتے اس وقت تک یہ تحریک جاری رہے گی۔

راکیش ٹکیت نے کہا کہ اس بار یوم جمہوریہ پریڈ تاریخی ہوگی، جہاں ایک طرف فوجی چلیں گے اور دوسری طرف کسان چلیں گے۔

کسان تنظیموں کے گروپ میں شامل کسان لیڈر ابھمنیونے کہا کہ جب تک تینوں قوانین منسوخ نہیں ہوتے اور ایم ایس پی گارنٹی ایکٹ نہیں بنتا اس وقت تک ہماری تحریک جاری رہے گی. جہاں تک سپریم کی کمیٹی کا معاملہ ہے۔ اس میں صرف ان لوگوں کو ممبر بنایا گیا ہے جو ان قوانین کی حمایت کرتے رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...