بھٹکل : شیرور کے منیگار محمد میراں کو وزیر اعلیٰ بسوراج بومائی کے ہاتھوں راجیہ اُتسوا ایوارڈ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 27th September 2021, 1:03 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل : 27؍ستمبر(ایس اؤ نیوز) گلف ملک میں مقیم ہونے کےباوجود اپنے پیدائشی شہر شیرور میں بے شمار سماجی خدمات انجام دیتے ہوئے  تعلیمی میدان میں سرگرم عمل جناب  منیگار محمد میراں کو سال 2020کے کرناٹکا راجیوتسوا ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا  تھا مگر کووڈ وباء کے چلتے ان کی تہنیت نہیں کی گئی تھی، گذشتہ روز اس ضمن میں  بنگلورو دھان سودھا میں  وزیراعلیٰ  بسوراج بومائی نے ان کی تہنیت کرتے ہوئے ایوارڈ تفویض کیا اور ان کی شال پوشی کی۔

 منیگار محمد میراں کی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بومائی  نے  کہا کہ  ریاست کی ترقی میں کئی ایک مخلص شخصیات نے بے شمار قربانیاں دی ہیں، اسی طرح محمد میراں کی خدمات بھی ضلع اور ریاست کی ترقی میں معاون بنی ہیں۔ ایسی شخصیات کا اعزاز و اکرام نئی نسل کے لئے ایک نمونہ ہے۔ اس موقع پر شیموگہ حلقہ کے رکن پارلیمان راگھویندر بی وائی  نے محمد میراں کی کورونا کے دور میں انجام دی گئی خدمات کا خاص تذکرہ کیا۔

وزیر اعلیٰ فنڈ کے لئے 5لاکھ روپئے :محمد میراں منیگا رنے اس موقع پر وزیر اعلیٰ ریلیف فنڈ کے لئے ذاتی طورپر 5لاکھ روپیوں کا عطیہ فراہم  کیا۔  راجیوتسوا ایوارڈ کے ساتھ حکومت کی جانب سے دئیے گئے 1لاکھ روپیوں میں سے یوا شکتی گنیش اتسوا سمیتی کراولی اور جے سی آئی شرور کو بھی انہوں نے فی کس 50ہزار روپئے کا عطیہ کیا۔

خیال رہے کہ محمد میراں منیگار شرور گرین ویلی تعلیمی ٹرسٹ کے بانی ڈائرکٹر اور  ٹرسٹی ہیں ، شرور کی ترقی کے لئے انہوں نے بے شمار خدمات انجام دی ہیں۔ اس موقع پر کنڑاسنسکرتی محکمہ کے ڈائرکٹر این رنگپا ، محمد یونس قاضیا، ابو محمدمختصر، فیضان ساوڑا، ارشاد ، وینکٹش کنی، دبئی کنڑا سنگھا کے سادھن داس، صحافی ارون کمار شرور وغیرہ موجود تھے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل  سن 2003 میں قائد قوم جناب ایس ایم سید خلیل الرحمن صاحب کو بھی قوم وملت کےلئے ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے  ریاست کرناٹک کے سب سے بڑے  سرکاری ایوارڈ کرناٹکا راجیہ اُتسوا ایوارڈ سے نوازا جاچکا ہے۔

یاد رہے کہ  جناب محمد میراں  منیگار کو راجیہ اُتسو ا ایوارڈ دیئے جانے کے تعلق سے  ساحل آن لائن پر پہلے ہی خبرشائع ہوچکی ہے۔

شیرور کی سماجی شخصیت منیگار میراں صاحب ہوئے ’راجیہ اتسوا ایوارڈ‘کے لئے منتخب؛ پوری ریاست سے امسال صرف ایک مسلم شخص کو ایوارڈ

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...