جے این یو طلبا پر لاٹھی چارج کے خلاف راجیہ سبھا میں ہنگامہ، عدالتی جانچ کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | Published on 22nd November 2019, 2:47 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،22/نومبر(ایس او نیوز/ایجنسی) جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے احتجاجی مظاہرہ کرنے والے طلباء پر ہوئے پولس لاٹھی چارج کے معاملے میں جمعہ کے روز راجیہ سبھا میں حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اور اپوزیشن کے اراکین پارلیمنٹ نے شوروغل کیا۔ مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے کے راگیش نے وقفہ صفر کے دوران جے این یو کے طلباء پر لاٹھی چارج کئے جانے کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے اس معاملے کی عدالتی جانچ کرانے کی مانگ کی ۔ انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج کرنا طلبا ء کا حق ہے ۔

جے این یو میں غیر اعلانیہ ایمرجنسی نافذ ہے ۔ راگیش نے کہا کہ پارلیمنٹ مارچ کرتے وقت طلباء پر لا ٹھی چارج کیا گیا اور ان کے رہنماؤں کو حراست میں لیا گیا ۔ اس کے بعد بی جے پی کے پربھات جھا نے اسی مسئلے کو اٹھاتے ہوئے کہا کہ جے این یو کی شاندار تاریخ رہی ہے ۔ پانچ دس برسوں سے وہاں کیا ہو رہا ہے ۔ سوامی وویکانند کے مجسمے کو لال رنگ سے رنگ دیا گیا۔

اس کی کانگریس اور بائیں بازو کی جماعتوں کے اراکین نے مخالفت کرنا شروع کر دی اور وہ ایک ساتھ زور زور سے بولنے لگے جس سے شور و غل بڑھ گیا ۔ بعد میں دونوں اطراف کے اراکین خاموش ہو گئے ۔ واضح ر ہے کہ جے این یو کے طلباء ہاسٹل اور دیگر فیس بڑھانے کے خلاف گزشتہ کچھ عرصے سے احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں ۔

اس کے بعد بی جے پی کے وجے گوئل نے قومی دارالحکومت میں پینے کے آلودہ پانی کا معاملہ اٹھایا جس کا عام آدمی پارٹی کے سنجے سنگھ نے سخت مخالفت کی اور کہا کہ دہلی کو بدنام کیا جا رہا ہے ۔ گوئل نے کہا کہ دہلی میں 380 کروڑ لیٹر سے زائد پانی کی ضرورت ہے لیکن پائپ لائن سے 40 فیصد پانی ضائع یا چوری ہو جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان نے مرکز اور دہلی کے ایک ایک افسر کو پانی کے نمونوں کو لینے اور اس کی جانچ کرانے کی بات کہی ہے ۔ اس دوران مسلسل سنجے سنگھ ان کی مخالفت کرتے رہے ۔ کانگریس کی ویپلو ٹھا کر نے کا جو کا چھلکا اتارنے کے دوران مزدوروں کو ہونے والے زخموں کے مسئلے کو اٹھایا ۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...