راجیو گاندھی قتل:عدالت کو تملناڈو حکومت سے اسٹیٹس رپورٹ مطلوب

Source: S.O. News Service | Published on 22nd January 2020, 11:46 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،22/جنوری (ایس او نیوز/یو این آئی) سپریم کورٹ نے تمل ناڈو حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے قتل کے مجرموں کی معافی سے متعلق عرضی پر دو ہفتے کے اندر اسٹیٹس رپورٹ داخل کرے۔ جسٹس ایل ناگیشور راؤ کی صدارت والی بینچ نے تملناڈو حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ دو ہفتے کے اندراسٹیٹس رپورٹ داخل کرے کہ مجرموں کی جانب سے گورنر کے سامنے دفعہ 161 کے تحت سزا معاف کرنے کی داخل عرضی پر کیا اقدام کیا گیا ہے۔ مجرم اے جی پیراری ولن اور دیگر نے 2018 میں گورنر کے سامنے عرضی داخل کرکے سزا معاف کرنے کی درخواست کی تھی۔بینچ نے ایک بار پھر مرکز کی رپورٹ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ واضح ہے کہ مرکزی جانچ بیورو(سی بی آئی) کی سابقہ دونوں رپورٹ ایک جیسی ہے۔ اسی سے پتہ چلتا ہے کہ تفتیشی ایجنسی اس معاملے میں سازش کی تفتیش نہیں کرنا چاہتی۔ اس تفتیش میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔ مرکزی حکومت کی جانب سے ایڈیشنل سالسٹر جنرل پنکی آنند نے کہا کہ بیرون ممالک سے لیٹر روگیٹری (ایل آر) کا جواب نہیں آیا ہے۔ سپریم کورٹ نے گذشتہ ہفتے منگل کے روز بھی بڑی سازش کی تفتیش کرنے والی ملٹی ڈسپلینری مانیٹرنگ اتھارٹی (ایم ڈی ایم اے) کی اسٹیٹس رپورٹ پر ناراضی ظاہر کی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...