کورٹ نے راجیو سکسینہ کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے والے عدالت کے فیصلے پر روک لگائی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th June 2019, 11:48 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 26 جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سپریم کورٹ نے آگسٹا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر سودے سے منسلک منی لانڈرنگ معاملے میں سرکاری گواہ راجیو سکسینہ کو دیگر بیماریوں کا علاج کرانے کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے دہلی ہائی کورٹ کے حکم پر بدھ کو روک لگا دی جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس بی آر گوی کی بنچ نے ای ڈی کی اپیل پر سکسینہ کو نوٹس جار کیا۔ ای ڈی نے دہلی ہائی کورٹ کے 10 جون کے اس حکم کو چیلنج کیا تھا جس میں سکسینہ کو 25 جون سے 24 جولائی تک متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور یورپ جانے کی اجازت دی گئی تھی۔ بنچ نے ہائی کورٹ کے حکم پر تین ہفتے کے لئے روک لگائی اور ایمس کے ڈائریکٹر کو سکسینہ کی ذہنی اور جسمانی جانچ کرکے تین ہفتوں کے اندر رپورٹ پیش کرنے کو کہا۔ بنچ نے سکسینہ کے وکیل سے یہ طے کرنے کو بھی کہا کہ کیا سکسینہ کی بہن اور رشتہ دار کینسر اور دیگر بیماریوں کے علاج کے لئے اسے باہر جانے دینے کے لئے ضامن کے طور پانچ پانچ کروڑ روپے کی ضمانت کی رقم دینے کے لئے تیار ہیں۔ سالیسٹر جنرل تشار مہتہ نے کہا کہ دوسرے جرائم سے منسلک کچھ نئے حقائق سامنے آئے ہیں اور سی بی آئی سکسینہ کے خلاف جلد ہی سرکاری طور پر ایف آئی آر درج کرنے جا رہی ہے۔ ای ڈی کے وکیل مہتا نے کہا کہ سکسینہ ہندوستان لوٹیں گے یا نہیں یہ سوال ہی بے معنی ہے اور اسے بیرون ملک بھیجنے کی اجازت دینے والے حکم کو نئے حقائق کی روشنی میں جانچنے کی ضرورت ہے۔ 
 

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...