راجستھان پولیس نے ماب لنچنگ کے شکار پہلو خان کے بیٹوں کے خلاف جانچ کی اجازت مانگی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th July 2019, 10:17 PM | ملکی خبریں |

جے پور، 9 جولائی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) الور پولیس نے گائے کے گوشت معاملے میں ایک عدالت سے پہلو خان کے دو بیٹوں اور ایک ٹرک آپریٹر کے خلاف مزید جانچ پڑتال کرنے کی اجازت مانگی ہے۔الور کے پولس سپرنٹنڈنٹ پارس انل دیشمکھ نے بتایا کہ پولیس نے ایک خط ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جس میں معاملے کی جانچ کو آگے بڑھانے کے لیے اجازت مانگی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ معاملے کے کچھ پہلوؤں پر تحقیقات آگے بڑھائی گئی۔خان کے بیٹے نے بتایا کہ وہ الور کے ٹپوکڈا میں جانور فروخت کرنے جا رہا تھا اور ٹرک آپریٹر نے دعویٰ کیاہے کہ اس نے اپنی گاڑی واقعہ ہونے سے پہلے کسی دوسرے کو فروخت کیا تھا۔پولیس نے پہلو خان کے دونوں بیٹے ارشاد اور عارف اور ٹرک آپریٹر خان محمد کے خلاف اس سال مئی میں چارج شیٹ پہلے دائر کر رکھی ہے۔تمام ملزمان کو راجستھان جانوروں ایکٹ، 1995 کی مختلف دفعات میں ملزم مانا گیا ہے۔پہلو خان کا نام چارج شیٹ سے ہٹا دیا گیا ہے کیونکہ اس کی موت ہو چکی ہے۔آپ کو بتا دیں کہ الور کے بہروڑ میں ایک اپریل 2017 کو گؤ اسمگلنگ کے شک میں پہلو خان اور اس کے بیٹوں کے ساتھ کچھ لوگوں نے مارپیٹ کی تھی۔پہلو خان کی دو دن بعد الور کے ایک اسپتال میں موت ہو گئی تھی۔آپ کو بتا دیں کہ گزشتہ دنوں راجستھان پولیس کی طرف سے پہلو خان پر غیر قانونی طریقہ سے مویشی لے جانے کے الزام میں چارج شیٹ داخل کرنے کے بعد راجستھان کی کانگریس حکومت نے اس معاملے سے رائے فرار اختیار کرلی تھی۔ریاست کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا کہ اس معاملے میں یہ انکوائری پچھلی بی جے پی کی حکومت نے شروع کی تھی اور یہ چارج شیٹ بھی اسی وقت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلو خان مجرم نہیں پائے گئے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...