کورونا وائرس: راجستھان میں کورونا سے 459 اموات، کل تعداد 20 ہزار سے متجاوز 

Source: S.O. News Service | Published on 6th July 2020, 10:29 PM | ملکی خبریں |

جے پور،06 /جولائی (آئی این ایس انڈیا) راجستھان میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے باعث پیر کو مزید تین افراد کی موت ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں مرنے والے افراد کی کل تعداد بڑھ کر 459 ہوگئی۔

دوسری طرف ریاست میں اب تک سب سے زیادہ 99 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں ریاست میں اس مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 20263 ہوگئی ہے جن میں 3836 مریض زیر علاج ہیں۔

ایک عہدیدار نے بتایا کہ متاثرہ افراد میں سے دو کی پیر کو اجمیر میں موت ہوگئی۔ ایک دیگرریاست کا ایک مریض بھی یہاں مر گیا۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں کورونا وائرس کے انفیکشن سے مرنے والے افراد کی کل تعداد بڑھ کر 459 ہوگئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صرف جے پور میں ہی کورونا وائرس کے انفیکشن سے ہلاکتوں کی تعداد 163 ہوگئی ہے۔  

واضح رہے کہ کورونا نے ملک میں تباہی مچا دی ہے۔ ہر روز ملک میں کورونا کے معاملے تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ ملک بھر میں مریضوں کی تعداد 7 لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے جبکہ اس وبا کی وجہ سے اموات کی تعداد 19693 ہوگئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...