راجستھان میں پہلی بار کورٹ نے جہیز دینے والے کے خلاف دی کیس درج کرنے کی ہدایت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd July 2019, 11:10 PM | ملکی خبریں |

جودھپور، 23 جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) راجستھان میں پہلی بار میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کی عدالت نے پولیس کو ہدایت دی کہ وہ جہیز دینے والے دلہن کے والد کے خلاف کیس درج کریں۔بتا دیں کہ شخص نے اپنے داماد اور اس اہل خانہ کے خلاف جہیز لینے اور ان کی بیٹی کو ہراساں کرنے کو لے کر کیس درج کرایا تھا، جس کے چند سالوں بعد یہ معاملہ سامنے آیا۔ریٹائر ہو چکے رام لال نے اپنی بیٹی کے سسرال والوں کے خلاف سال 2017 میں جہیز اور تشدد کا معاملہ درج کرایا تھا۔بتا دیں کہ اس کی شادی ایک سرکاری ٹیچر جیٹھمل کے سافٹ ویئر انجینئر بیٹے کیلاش کے ساتھ ہوئی تھی۔رام لال نے اصرار پربتایا کہ انہوں نے ایک لفافے کے اندر1 لاکھ روپے رکھ کر شادی کے دوران دولہا کو دئے تھے۔اس پر جیٹھمل نے کورٹ سے اپیل کی کہ رام لال کے خلاف جہیز دینے کے معاملے میں مقدمہ درج کیا جائے۔لڑکے وکیل برجیش پاریک نے کہاکہ بحث کے دوران رام لال نے زور دے کر کہا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کی شادی کے وقت جہیز دیا تھا لیکن ہم کہتے ہیں کہ اگر جہیز لینا جرم ہے تو جہیز دینا بھی جرم کے زمرے میں آتا ہے،ہم نے کورٹ سے درخواست کی کہ وہ پولیس کو رام لال کے خلاف جہیز دینے کے معاملے میں کیس درج کرنے کی ہدایت دے۔اس درخواست کو قبول کرتے ہوئے مجسٹریٹ رچا چودھری نے پولیس کو رام لال کے خلاف کیس درج کرنے کی ہدایت دے دی۔راملال نے اپنی شکایت میں کہا تھاکہ شادی کے بعد، کیلاش اپنی بیوی کو چھوڑ کر نوئیڈا چلا گیا اور سافٹ ویئر انجینئر کے طور پر اپنا کام جاری رکھا،جب میں اپنی بیٹی کو نوئیڈا لایا تو کیلاش نے اسے قبول نہیں کیا اور ہم دونوں کو بھگا دیا۔انہوں نے الزام لگاتے ہوئے مزید کہا کہ بیٹی کے سسرال والو نے جہیز کے نام پر اس پر ظلم و ستم کیا اور اپنے شوہر کے ساتھ بھی نہیں رہنے دیا۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...