راجستھان: بی جے پی کے خلاف سڑکوں پر اتری کانگریس، تمام اضلاع میں احتجاج

Source: S.O. News Service | Published on 25th July 2020, 9:44 PM | ملکی خبریں |

جے پور،25؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس نے بی جے پی کی طرف سے راجستھان میں سازش کر کے پیدا کئے گئے سیاسی بحران کے خلاف ہفتہ کے روز ریاست کے تمام اضلاع میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ رادھانی جے پور کے علاوہ جودھپور اور بیکانیر سمیت تمام اضلاع میں کانگریس کارکنان سڑکوں پر اترے اور بی جے پی کی سازشوں کے خلاف نعرےبازی کی۔ اسی اثنا میں وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے ریاست کے گورنر سے ملاقات کے لئے وقت مانگا۔

کانگریس کے ریاستی صدر گووند ڈوٹاسرا نے اس سے پہلے کہا تھا کہ بی جے پی کی طرف سے راجستھان میں جمہوریت کے قتل کی سازش کے خلاف ہفتہ کے روز صبح 11 بجے تمام اضلاع میں کانگریس کارکنان کی جانب سے مظاہرہ کیا جائے گا اور دھرنا دیا جائے گا۔

راجستھان میں جاری سیاسی بحران کے درمیان کانگریس رہنما راہل گاندھی نے بی جے پی پر بڑا حملہ بولا ہے۔ انہوں نے کہاک ہ حکومتیں عوام کی اکثریت سے بنتی ہیں، گورنر کو اسمبلی اجلاس طلب کرنا چاہئے۔

راہل گاندھی نے #ArrogantBJP ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹوئٹ کر کے کہا، ’’ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی ہے۔ حکومتیں عوام کی اکثریت سے بنتی اور چلتی ہیں۔ راجستھان حکومت گرانے کی بی جے پی کی سازش صاف نظر آ رہی ہے۔ یہ راجستھان کے آٹھ کروڑ لوگوں کی بے عزتی ہے۔ گورنر کو اسمبلی اجلاس طلب کرنا چاہئے تاکہ سچائی ملک کے سامنے آ سکے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...