جمہوریت بچے گی تو ملک بچے گا: اشوک گہلوت

Source: S.O. News Service | Published on 15th August 2020, 10:46 PM | ملکی خبریں |

جے پور،15؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کہا کہ موجودہ دور میں ملک میں جمہوریت بچانا ایک بہت بڑا چیلنج ہے اور جمہوریت بچے گی تبھی ملک بچے گا۔ گہلوت نے آج یہاں یوم آزادی کے موقع پر جے پور کے سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں ریاستی سطح کی سب سے بڑی تقریب میں پرچم کشائی کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مختلف فرقوں اور ذاتوں کے لوگ ہیں۔ مہاتما گاندھی کے زمانے سے ہی کانگریس کی پالیسیاں ہم آہنگی کی رہیں ہیں۔ اس لئے ہمارے ملک میں جمہوریت مضبوطی سے جڑ جمائے ہوئے ہے۔

اشوک گہلوت نے مزید کہا کہ لیکن اب جمہوریت کے سامنے ایک بحران پیدا ہوگیا ہے۔ ہمارے آباؤ اجداد نے شہادت دے کر ہمیں آزادی کے ساتھ ساتھ جمہوریت بھی دی ہے، اسے بچانے کے لئے جو بھی قیمت ادا کرنی پڑے ہم ادا کریں گے، تب ہی ہم بچ پائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجاہدین آزادی نے آزادی کے لئے قربانیاں دیں، اس میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، لاٹھیاں اور گولیاں کھائیں اور ہم مہاتما گاندھی کے عدم تشدد کے راستے پر چل کر آزاد ہوئے ہیں۔ جس سے دنیا میں ایک پیغام گیا اور ہمارا وقار بڑھا۔

گہلوت نے 74 ویں یوم آزادی کے موقع پر بڑی چوپڑ میں منعقدہ سرکاری پروگرام میں پرچم لہرایا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں، لیکن طاقت کا تکبر نہیں ہونا چاہیے۔ مرکزی حکومت آئینی طریقے سے بنی حکومتوں کو ہٹانے کی سازش کر رہی ہے، جسے ہم نے راجستھان میں پورا نہیں ہونے دیا۔ انہوں نے راجستھان کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ حکومت گرانے کی کوشش کی گئی۔ گہلوت نے کہا کہ جب کورونا پوری دنیا میں پھیل چکا ہے۔ ملک میں لاک ڈاؤن بھی نافذ کیا گیا۔ ریاست میں سب نے تعاون پیش کیا۔ ان لاک کے بعد آہستہ آہستہ صورتحال معمول پر آرہی ہے۔ آئندہ ریاست کو دوبارہ پٹڑی پر لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔