راجستھان: ایک کروڑ طلبا 12 اگست کو ایک ساتھ گائیں گے حب الوطنی سے سرشار نغمہ، بنے گا عالمی ریکارڈ

Source: S.O. News Service | Published on 10th August 2022, 9:41 PM | ملکی خبریں |

جئے پور،10؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) راجستھان کے اسکولوں کے ایک کروڑ طلبا جمعہ کو ایک ساتھ حب الوطنی سے سرشار نغمہ گا کر عالمی ریکارڈ بنا سکتے ہیں۔ محکمہ اسکولی تعلیم کے ایڈیشنل چیف سکریٹری پون کمار گویل کا کہنا ہے کہ آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت طلبا میں حب الوطنی کا جذبہ جگانے کے لیے ریاست کے سبھی سرکاری اور غیر سرکاری اسکول 12 اگست کی صبح 10.15 بجے ایک ساتھ حب الوطنی والے نغمے گائیں گے۔

پون کمار گویل کا کہنا ہے کہ امرت مہوتسو مہم کے تحت منعقد پروگرام میں وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کے جئے پور واقع سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں پہنچنے کا امکان ہے۔ ان کے علاوہ ضلع سطحی پروگرام میں مہمانِ خصوصی کی شکل میں متعلقہ ضلع انچارج وزیر بھی شامل ہو سکتے ہیں۔ انھوں نے مزید بتایا کہ حب الوطنی نغمہ کے پروگرام میں تقریباً ایک کروڑ اسکولی طلبا کے حصہ لینے کی تجویز ہے، جس سے عالمی ریکارڈ بننے کا امکان ہے۔ گویل نے بتایا کہ جہاں یومِ آزادی تقریب منعقد ہونے والے ہیں وہاں ضلع سطحی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔