دیوے گوڈ ا سے متعلق کانگریس لیڈر راجنا کا متنازعہ بیان، ڈی کے شیو کمار اور دیگر قائدین کی برہمی کے بعد معذرت خواہی

Source: S.O. News Service | Published on 2nd July 2022, 12:08 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،2؍جولائی(ایس او  نیوز)ٹمکور ضلع کے سینئر کانگریس لیڈر اور سابق رکن اسمبلی کے این راجنا کی طرف سے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڈا کے خلاف ایک نازیبا تبصرہ اس وقت بہت مہنگا پڑ گیا جب کانگریس قائدین ڈی کے شیو کمار، ڈی کے سریش اور دیگر نے اس پر شدید نکتہ چینی کی اور ڈی کے شیو کمار کی طرف سے اس ہدایت کے بعد کہ کے این راجنا کو اپنے اس تبصرہ کے لئے دیوے گوڈا سے معافی مانگنی ہو گی، راجنا نے سابق وزیر اعظم سے معذرت خواہی کی۔

 اخباری نمائندوں سے با ت کرتے ہوئے راجنا نے کہا کہ دیوے گوڈا کے لئے چار کندھوں پر جانے کا وقت قریب آ چکا ہے۔ راجنا کے اس بیان پر کئی حلقوں میں شدید مذمت کی گئی۔ساق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی نے راجنا کے اس بیان پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ راجنا کو ودھان سودھا کی سیڑھیوں پر قدم رکھنے کاموقع دیوے گوڈا کی بدولت مل سکا۔ اب اس شخص نے احسان فراموشی کی ہے۔کے پی سی سی صدر ڈی کے شیو کمار نے راجنا کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ذاتی اختلاف جو بھی ہو لیکن دیوے گوڈا کرناٹک کے سب سے محترم سیاسی قائد ہیں،ان کے بارے میں کسی بھی طرح کے بیان کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ راجنا سے انہوں نے کہا ہے کہ فوری طور پر اس بیان کے لئے وہ دیوے گوڈا سے معذرت خواہی کریں۔ رکن پارلیمان ڈی کے سریش نے بھی کے این راجنا کے بیان کی سخت مذمت کی اور کہا کہ اس طرح کی غیر ذمہ دارانہ بیان بازی نہیں کرنی چاہئے۔ کے پی سی سی صدر کی ہدایت کے بعد راجنا نے اپنے متنازعہ بیان پر دیوے گوڈا سے معذرت خواہی کرلی۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔