پی ایم مودی کے خلاف راج ٹھاکرے نے پھر کی آواز بلند، کہا ’پردھان سیوک‘ لفظ نہرو کا ایجاد کردہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th April 2019, 11:48 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،13؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) راج ٹھاکرے نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نئی دہلی واقع تین مورتی بھون میں نہرو میموریل میوزیم میں ایک تختی لگی ہوئی ہے جس پر پنڈت نہرو کے حوالے سے لکھا ہوا ہے کہ ’’اس دیش کی جنتا ہمیں پردھان منتری نہ کہے، پرتھم سیوک کہے۔‘‘ اس کا حوالہ دیتے ہوئے ٹھاکرے نے آگے کہا کہ ’’لیکن انھوں نے (مودی) صرف ’پرتھم سیوک‘ کو بدل کر ’پردھان سیوک‘ کر دیا۔‘‘

یہ بیان ٹھاکرے نے مہاراشٹر واقع ناندیڑ میں کانگریس کی قیادت والی 56 پارٹیوں کے مہاگٹھ بندھن کے لیے ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’آپ نہرو اور اندرا گاندھی کو گالی دیتے رہے، لیکن آپ اب بھی ان کی کاپی کرتے ہیں۔ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران آپ نے ہر ایشو پر صرف جھوٹ بولا ہے۔‘‘ راج ٹھاکرے نے مودی کے اس الزام کو بھی خارج کر دیا جس میں وہ بار بار کہتے رہے ہیں کہ کانگریس فیملی سے کسی نے بھی اس وقت جیل میں جا کر بھگت سنگھ سے ملاقات نہیں کی جب وہ تحریک آزادی کے دوران پھانسی کی سزا کا سامنا کر رہے تھے۔

اپنی بات ثابت کرنے کے لیے راج ٹھاکرے نے پروگرام میں پی ایم نریندر مودی کی وہ تقریر سنائی جس میں انھوں نے کہا تھا کہ بھگت سنگھ سے ملنے کے لیے کانگریس فیملی کا کوئی شخص نہیں گیا تھا۔ اور پھر ٹھاکرے نے مودی کو غلط اپنے بیان کو صحیح ثابت کرنے کے لیے ایک پرانے اخبار کا کلپ دکھایا جس سے ظاہر ہو رہا تھا کہ نہرو نے بھگت سنگھ سے جیل میں دو بار ملاقات کی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...