یو پی میں بارش کی تباہی جاری، 50 سے زیادہ افراد ہلاک

Source: S.O. News Service | Published on 28th September 2019, 6:04 PM | ملکی خبریں |

پرتاپ گڑھ،28؍ستمبر (ایس او نیوز؍یواین آئی)  اترپردیش میں بارش کا سلسلہ لاگاتار جاری ہے اور اس دوران مختلف مقامات پر مکان گر جانے اور آسمانی بجلی کی زد میں آنے کی وجہ سے 50 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں گزشتہ 15 گھنٹوں کے دوران پرتاپ گڑھ ضلع میں مکان گرنے کی وجہ سے ہلاک ہونے والے 8 افراد شامل ہیں۔ اس دوران درجنوں مکانات دھاراشائی ہو گئے۔

لگاتار ہو رہی بارش کے دوران پوروانچل میں 17، اودھ میں 15، الہ آباد میں 14 اور بندیل کھنڈ، سہارنپور و کانپور میں ایک ایک افراد کی جان چلی گئی۔ بھاری بارش کے پیش نظر لکھنؤ میں اسکول کالجوں کو بند کر دیا گیا ہے۔

پرتاپ گڑھ ضلع میں رک رک کر ہو رہی بارش کے سبب گزشتہ پندرہ گھنٹوں میں مختلف مقامات پر کچے مکانات کے منہدم ہونے و ملبے کے نیچے دبنے سے چھہ خواتین سمیت دس افراد کی موت اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے ۔ واضح رہے کہ اتر پردیش میں گزشتہ تین دنوں سے بارش کا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔ اس دوران گزشتہ روز 20 افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے۔

پرتاپ گڑھ کے ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ شتروہن ویش نے بتایا کہ مسلسل ہو رہی بارش کے سبب کچے مکانوں کے منہدم ہونے و ملبے میں دبنے سے تحصیل کنڈہ علاقے کے خاص تھانہ کنڈہ کوتوالی کے شیو ناتھ پانڈے (56)، ہتھگواں کے کٹرہ کی راج کلی (45) ، باگھرائےکے شیو لال کا پوروا کی سمپتّی دیوی (70) ، جیٹھوارہ کے چھتونہ کی نرہن (65) ،تحصیل پٹّی کے تھانہ کوہنڈور کے سرائے رجئی کی انجلی (9)، پٹّی کوتوالی کے نوادہ کی رینا (30)، تحصیل لال گنج کے کوتوالی لال گنج کے راج تارہ کے سوامی دیال (72)، سرائے لالمتی کی سروجہ دیوی (45), اودے پور کے چاہن پورے نہال کی نیلم (14)، سانگی پور کے بھڑہا کی افسرالنساء (50) سمیت دس افراد کی موت ہوگئی جبکہ ملبے میں دبنے سے تقریبا دو درجن افراد زخمی ہیں جن کا مختلف اسپتالوں میں علاج چل رہا ہے ۔انتظامیہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کر رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

سورت میں کانگریس کے امیدوارنیلیش کمبھانی کی نامزدگی منسوخ؛ بی جے پی امیدوار بلامقابلہ منتخب؛ کانگریس نے میچ فیکسنگ کا لگایا الزام

گجرات کی سورت لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار مکیش دلال بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کے انتخاب کو بی جے پی کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کا پہلا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مگر مکیش دلال کے اس بلا مقابلہ منتخب ہونے کے عمل کا تجزیہ کرتے ہوئے کانگریس نے اسے جمہوریت کے لیے خطرہ اور ...

وزیراعظم مودی کا مسلمانوں کی مخالفت میں نفرت انگیزخطاب؛ کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو کی گئی17 شکایتیں

وزیراعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کی مخالفت میں جس طرح کا نفرت انگیز خطاب کیا ہے ، اس پر ملک  کے اکثر عوام حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔ اس ضمن میں کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو ١٧ شکایتیں دی گئی ہیں، اور ان کےخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ سوشیل میڈیا پر ان کے بیان کو لے ...

انڈیا بلاک اقتدار میں آنے پر قانون میں لائی جائے گی تبدیلی ؛ چدمبرم نے کہا ؛ زیر سماعت قیدی جب مجرم نہیں ہوتے تو اُنہیں جیل میں رکھا جانا غلط

سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے  کہا ہے  کہ اگر انڈیا  بلاک مرکز میں برسراقتدار آتا ہے، تو وہ   سپریم کورٹ کے قائم کردہ  "ضمانت ایک اصول ہے، اور جیل ۔ استثناء ہے" کو لاگو کرنے کا قانون لائیں گے۔ چدمبرم نے کہا کہ  ضمانت دینے کے اُصول  پر نچلی اور ضلعی عدالتوں میں ...