ممبئی اور کونکن میں زوردار بارش سے معمولات زندگی درہم برہم، کئی علاقے زیر آب

Source: S.O. News Service | Published on 5th July 2022, 6:45 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،5؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) ہندوستان کی معاشی راجدھانی ممبئی، ساحلی علاقہ کونکن اور ریاست کے دیگر حصوں میں پیر کی شب سے زوردار بارش کا نظارہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اس موسلادھار بارش سے مختلف علاقوں کے کئی شہر اور گاؤں زیر آب ہو گئے ہیں۔ اس سے سڑک اور ریل ٹرانسپورٹیشن بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ افسران نے منگل کے روز اس سلسلے میں تفصیلی جانکاری دی اور مختلف علاقوں میں ہو رہی دشواریوں سے روشناس کرایا۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے نجی طور سے نگرانی کرتے ہوئے سبھی ضلعوں کو ہائی الرٹ پر رکھا ہے اور لگاتار بارش جاری رہنے کے سبب حساس علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے سمیت سبھی انتظامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق ممبئی میں سائن، وڈالا، کنگس سرکل، بھانڈپ، پریل، کرلا اور نہرو نگر جیسے پرانے فرش والے علاقوں میں گھٹنے تک یا کمر تک پانی بھر گیا تھا۔ کئی سَب وے اور دو شاہراہوں پر گاڑیاں گھونگھے کی رفتار سے رینگتی نظر آئیں۔ بہرحال، سنٹرل ریلوے اور مغربی ریلوے لوکل ٹرینوں کے ساتھ ساتھ ممبئی میٹرو خدمات رات بھر کی بارش کے بعد معمول کے مطابق چل رہی ہیں۔ بی ایم سی نے کئی علاقوں مین سیلاب کے پانی کو باہر نکالنے کے لیے اضافی پمپ تعینات کیے ہیں۔ پالگھر، ٹھانے، رائے گڑھ، رتناگری اور سندھو دُرگ کے دیگر ساحلی اضلاع میں بھی زبردست بارش ہوئی اور بڑی و چھوٹی مقامی ندیاں خطرے کی سطح سے اوپر پہنچ گئی ہیں۔

چپلن، ویبھو واڑی، امبیٹ، کھیڑ، پولادپور اور دیگر کئی شہروں میں سڑک ٹرانسپورٹ بند ہو گئے ہیں۔ علاقے میں پانی بھر جانے کی وجہ سے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ زمین دھنسنے کے کچھ واقعات بھی سامنے آئے جس کے بعد پہاڑی علاقوں کے آس پاس اور ندیوں کے کنارے یا بحر عرب کے قریب رہنے والے دیہی باشندوں کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔

آئی ایم ڈی کے علاقائی موسمیاتی سائنس مرکز نے آئندہ چار دنوں کے لیے ممبئی اور ساحلی مہاراشٹر میں زوردار بارش کا اندازہ لگایا ہے، ساتھ ہی آرینج الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔ آئی ایم ڈی-پونے کے چیف کے ایس ہوسلیکر نے کہا کہ گجرات، مہاراشٹر، گوا، کرناٹک اور کیرالہ کا پورا مغربی علاقہ بہت بھاری سے بھاری بارش کے امکانات کے ساتھ گھنے بادلوں سے بھرا ہوا ہے، اور ساحلی علاقوں کے ساتھ ساتھ وسطی اور مغربی مہاراشٹر کے لیے زیادہ بھاری بارش کا امکان ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...