کاروار : مانسون میں آئی تیزی - ساحلی علاقہ میں ہو رہی  ہے مسلسل بارش - مختلف مقامات پر پانی جمع ہونے سے عام زندگی ہوئی متاثر

Source: S.O. News Service | Published on 22nd June 2022, 8:36 PM | ساحلی خبریں |

کاروار 22 / جون (ایس او نیوز) ساحلی علاقہ میں بالآخر مانسون نے تیزی پکڑ لی ہے اور پچھلے دو تین دنوں سے   لگاتار بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے اپنے وقت پر مانسون شروع نہ ہونے سے فکرمند عام لوگوں اور کسانوں کو ذرا سا سکون ملا ہے ۔
    
مسلسل برسات کی وجہ سے کاروار شہر اور تعلقہ کے مختلف مقامات پر پانی جمع ہوا اور بعض جگہ یہ پانی رہائشی علاقوں میں گھس گیا جس سے عام لوگوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ۔ منگلورو پنجی ہائی وے پر فورلین توسیع کے لئے ٹھیکیدار کمپنی آئی آر بی کی طرف سے ادھورا کام کرنے اور بیچ سڑک پر مٹی کا ڈھیر رکھ چھوڑنے کی وجہ سے پانی نکاسی بند ہوگئی ۔ اس کے علاوہ  گندے پانی کے نالے پر غیر قانونی قبضہ کرنے اور وہاں بھی مٹی اور کچرے کا ڈھیر  جمع ہونے  کی وجہ سے لندن برڈج کے پاس نالہ بھر کر ابلنے لگا ۔ 
    
ایم ایل اے  روپالی نائک نے  بعض جگہ پہنچ کر حالات کا معائنہ کیا اور آئی آر بی کمپنی اور نیشنل ہائی وے اتھاریٹی آف انڈیا کے ذمہ داروں کو وارننگ دی کہ دو دن کے اندر سڑک پر سے مٹی اور پتھروں کا ڈھیر ہٹایا جائے اور برساتی پانی کی نکاسی کا راستہ صاف کرکے دیا جائے ۔
    
اس کے علاوہ نئے ایکسٹنشن اور کالونیوں میں ہونے والی تعمیرات کے دوران برساتی پانی نکاسی کے جو راستے ہیں اس پر قبضہ اور اپنی اس پر عمارتیں تعمیر کرنے کی وجہ سے بھی برسات کے موسم میں رہائشی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کی بات سامنے آئی ہے ۔
    
اس کے لئے عوام بلدی افسران کو ذمہ قرار دے رہے ہیں کہ مانسون آنے سے پہلے پانی نکاسی نظام کو درست نہیں کیا جاتا اور پانی نکاسی کے راستوں پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی جس کی وجہ سے ہر سال اسی طرح تکلیف اور دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔


 

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...