بھٹکل میں بارش کے ساتھ ہی جالی پنچایت حدود کے علاقوں میں یوجی ڈی کام کے چلتے روڈ کی حالت ہوئی بد تر ؛ کام مکمل ہونے سے پہلے ہی کئی چمبرس فیل ؟

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 16th June 2021, 9:17 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 16 جون (ایس او نیوز) بھٹکل میں گذشتہ ایک ہفتہ سے جاری  موسلادھار بارش کے ساتھ ہی  بھٹکل کے کئی اندرونی علاقوں میں سڑکوں کی حالت بد سے بدتر ہوگئی ہے، بالخصوص جالی پٹن پنچایت حدود کے گڈلک روڈ،  کارگیدے، ہورلی سال  میں روڈ کی  حالت ایسی خستہ ہوگئی ہے کہ عوام کا راستوں پر سے چلنا دوبھر ہوگیا ہے۔   دراصل ان علاقوں میں اکثر جگہوں پر   انڈر گراونڈ ڈرینیج (یو جی ڈی)  کا پائپ  لائن  بچھانے کا کام جاری ہے جس کی وجہ سے بعض راستوں پر کھدائی ہوچکی ہے ، جبکہ کئی جگہوں پر  کھدائی  کرکے پائپ لائن بچھانے کا کام باقی ہے، ایسے میں جن جگہوں پر پائپ لائن بچھانے کے بعد  مٹی ڈال کر  گڈھوں کو بھردیا گیا ہے، بارش نے اُن جگہوں پر  عوام کا چلنا دوبھر کردیا ہے۔ ایسے میں اس بات کی بھی شکایتیں مل رہی ہیں کہ یو جی ڈی  کاکام ابھی مکمل نہیں  ہوا ہے  لیکن ابھی سے  یو جی ڈی کے چمبرس کے اندر بارش کا پانی جمع ہونا شروع ہوگیا ہے جس سے   آگے چل کر  کنوئوں کے اندر گندا پانی جمع ہونے کے آثار ابھی سے نظر آنے شروع ہوگئے ہیں۔ عوام اس بات کو لے کر خاصے پریشان ہیں کہ جب چمبرس کے اندر بارش کا پانی  جمع ہوسکتا ہے تو ظاہر بات ہے کہ   جب یو جی ڈی کا کام مکمل ہوگا  اور ان چمبرس کے ذریعے گندہ پانی نکلنا شروع ہوگا تو  تو  چمبرس سے  گندہ پانی سیدھے کنووں کے اندر  بھی داخل ہونا شروع ہوجائے گا۔

اس تعلق سے ساحل آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے   جالی پٹن پنچایت  کے اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیرمین جناب بلال  قمری نے بتایا کہ   بارش کی وجہ سے  روڈ کی بدتر حالت  اور عوام کی پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے انہوں نے فوری طور پر  یو جی ڈی کے کام کو روکنے کی ہدایت دی ہے، جبکہ فوری طور پر روڈ کو درست کرنے کی طرف توجہ دی جارہی ہے، ا نہوں نے  کہا کہ جمعرات کو پہلی فرصت میں  سڑک کنارے پائے جانے والے کچروں اور مٹی کے ڈھیر کو ہٹایا جائے گا جس کے بعد عارضی طور پر وہاں مٹی ڈال کر  سڑک کو درست کیا جائےگا۔  انہوں نے  یقین دلایا کہ یو جی ڈی کا کام مکمل ہونے کے بعد اگر کہیں پر تار روڈ (دامبر روڈ)   پر کھدائی کی گئی ہے تو وہاں  تار  بچھاکر ہی  سڑک کی مرمت کی جائے گی، جہاں کانکریٹ روڈ توڑا گیا   ہوگا، وہاں کانکریٹ  کی مدد سے ہی روڈ کی درستگی کی جائے گی۔

بلال صاحب نے بتایا کہ چمبرس کے اندر سے  بارش کا پانی  رسائو  ہونے کی شکایات موصول ہوئی  ہیں، جس کو دیکھتے ہوئے  کاروار کے یو جی ڈی انجینر  ششی دھر ہیگڈے کو شکایت کی گئی ہے، توقع ہے کہ وہ  جمعرات کو بھٹکل پہنچیں گے ، انہوں نے یقین دلایا کہ  جن جن چمبروں  میں پانی  اوور فلو ہورہا ہےا ور جن چمبروں کے اندر پانی کا رساو ہورہا ہے، اُن سبھی چمبروں کی مرمت جب تک نہیں کی جائے گی، یو جی ڈی کے کام کو آگے نہیں بڑھایا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...