جنوبی کینرا میں موسلا دھار بارش سے معمولات زندگی درہم برہم - سرکاری و نجی املاک کو پہنچا لاکھوں روپے کا نقصان

Source: S.O. News Service | Published on 6th July 2022, 1:28 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو ،6 ؍ جولائی (ایس او نیوز) جنوبی کینرا میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے اور اس سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہونے کے علاوہ  سرکاری و نجی املاک کو بھاری نقصان پہنچا ہے ۔ 
    
موصولہ رپورٹ کے مطابق کل منگل کے دن ہوئی بھاری برسات کی وجہ سے جنوبی کینرا ضلع میں 4 مکانات پوری طرح تباہ ہوئے ہیں جبکہ 14 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے ۔ مجموعی طور پر اب تک ہوئی بارش میں 45 گھروں کو مکمل اور 344 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے ۔ 
    
دوسری طرف کل ایک ہی دن میں 46 بجلی کے کھمبے ٹوٹ کر گرے ہیں اور گزشتہ چند دنوں میں اب تک زمین سے اکھڑ کر گرے ہوئے کھمبوں کی تعداد 2,565 ہوگئی ہے ۔ کل کے دن 3 ٹرانسفارمرس کو نقصان پہنچا ہے جس کے ساتھ اب تک خراب ہونے والے ٹرانسفارمرس کی تعداد بڑھ کر 180 ہوگئی ہے ۔ اس طرح بجلی محکمہ کو لاکھوں روپے کا خسارہ ہوا ہے ۔ 
    
ضلع انتظامیہ کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کل کی بارش میں ایک جانور کی ہلاکت کے علاوہ 8 لوگوں کو خطرے سے بچا لیا گیا ۔ 8 ہیکٹر زرعی زمین اور 9.147 ہیکٹر باغبانی زمین کو نقصان پہنچنے کا اندازہ لگایا گیا ہے ۔ 
    
ہر طرف پانی ہی پانی :     منگل کے دن لگاتار برسنے والی بارش کی وجہ سے شہری اور دیہی علاقوں میں سڑکوں دکانوں ، کارخانوں اور گھروں میں برساتی پانی بھر گیا ۔ مختلف مقامات پر سیلابی کیفیت پیدا ہوئی ۔ منگلورو شہر کے اونی کیرے علاقے میں دیوار گر جانے سے 3 افراد زخمی ہونے کی خبر ہے ۔ میئر پریما نند شیٹی نے جائے وقوع پر پہنچ کر معائنہ کیا ۔ لال باغ علاقے میں ایک قدیم اور بہت بڑا درخت اکھڑ کر سڑک پر گرنے کچھ وقت کے لئے  ٹریفک میں خلل پیدا ہوا۔ درخت کے ساتھ تین بجلی کے کھمبے بھی گر گئے ۔ فائر بریگیڈ عملہ ، پولیس اور میسکام کے عملہ نے درخت کو کاٹ کر سڑک سے ہٹانے کا کام انجام دیا ۔ 
    
نیتراوتی ، فالگونی اور نندنی جیسی اہم ندیوں میں پانی کی سطح خطرے سے اوپر ہوگئی ہے ۔ سیتا ندی کا  پانی ہیبری علاقے میں نیشنل ہائی وے 169 پر بہنے لگا جس سے ہیبری آگمبے راستہ پر ٹریفک کی رک گئی ۔ اسی طرح ہیبری سداپور ریاستی ہائی بھی پانی میں ڈوبنے کی وجہ سے ٹریفک میں رکاوٹ پیدا ہوئی ۔ اسی طرح دوسرے کئی علاقوں میں بھی پانی بھر گیا جس سے عام زندگی کے معمولات متاثر ہوئے ۔          
    
چٹانیں کھسک گئیں :    منگلورو - کارکلا نیشنل ہائی وے 169 پر گروپور کے قریب چٹان کھسکنے کی  وجہ سے  نیشنل ہائی وے کا حصہ بھی کھسک جانے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے ۔ افسران نے موقع پر پہنچ کر خطرے کی زد میں آنے والا نیشنل ہائی وے کے ایک جانب کا حصہ ٹریفک کے لئے بند کر دیا ہے ۔ پہاڑی چٹان کھسکنے کی وجہ سے منگلورو- موڈ بیدری علاقے کی بس سروس وغیرہ کا رخ موڑ دیا گیا ہے ۔ رکن اسمبلی ڈاکٹر بھرت شیٹی نے جائے وقوع  پر پہنچ کر معائنہ کیا اور ہائی وے اتھاریٹی اور بجپے پولیس کو ضروری اقدام کرنے کی ہدایت دی ۔ 
    
الال میں مکانات اور سڑک سمندر کی نذر ہونے کا خدشہ :    الال سمندر میں اچھال آنے اورتیز لہروں کی  وجہ سے ساحلی کنارے کی کٹائی میں بہت زیادہ اضافہ ہوگیا ہے اور اس سے  سومیشور ، اوچیلا بٹاپاڈی ، سی گراونڈ  جیسے علاقے میں ساحل کی کٹائی وجہ  سے سڑک اور مکانات سمندر کی نذر ہونے کی نوبت آ گئی ہے ۔ تلپاڈی ، دیوی پور ، کوٹیکار وغیرہ میں کئی گھروں کے علاوہ آنگن واڈی اسکول کے اندر بھی برساتی پانی گھسنے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...