یوپی میں بارش کے سبب تباہی: اب تک 16 افراد جان بحق، کئی اضلاع میں اسکول بند، محکمہ موسمیات کا مزید بارشوں کا الرٹ

Source: S.O. News Service | Published on 23rd September 2022, 9:01 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،23؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) دہلی-این سی آر اور یوپی میں بارشوں کا سلسلہ لگاتار جاری ہے اور متعدد مقامات پر تباہی کے واقعات پیش آ رہے ہیں۔ یوپی کے کئی اضلاع میں مسلسل ہو رہی بارش کی وجہ سے بدھ کی رات سے جمعرات کی دوپہر تک الگ الگ حادثات میں 16 افراد کے جان بحق ہونے کی اطلاع ہے۔ سب سے زیادہ 10 اموات اٹاوہ میں واقع ہوئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق مین پوری میں ایک، فیروز آباد میں تین اور کاس گنج میں دو افرد کی بارش اور اس سے متعلق واقعات میں موت ہوئی ہے۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بارش سے متعلق واقعات کی وجہ سے ہونے والی اموات پر غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے عہدیداروں کو زخمیوں کے مناسب علاج کے انتظامات کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔

شدید بارش کے پیش نظر اتر پردیش کے کئی اضلاع میں بچوں کی حفاظت کے پیش نظر اسکول بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے، جن میں نوئیڈا، لکھنؤ، علی گڑھ، کانپور، سیتا پور، بہرائچ جیسے اضلاع شامل ہیں۔

نوئیڈا میں موسلادھار بارش کے پیش نظر پہلی سے آٹھویں جماعت کے تمام سرکاری اور نجی اسکول جمعہ کو بند رہیں گے۔ ضلع مجسٹریٹ سوہاس ایل یتھراج نے کہا کہ شہر میں زبردست بارش کے پیش نظر پہلی سے آٹھویں جماعت کے تمام سرکاری اور نجی اسکول جمعہ کو بند رہیں گے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے علاقے میں بارش کے حوالے سے الرٹ جاری کرنے کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

ادھر، علی گڑھ ضلع کے ڈسٹرکٹ بیسک ایجوکیشن آفیسر نے بھی بھاری بارش کی پیش گوئی کے پیش نظر 23 اور 24 ستمبر کو تمام اسکولوں کو بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔ وہیں راجدھانی لکھنؤ کی کمشنر روشن جیکب نے بھی طلبا کی حفاظت کے پیش نظر تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کو بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔

ریونیو ڈپارٹمنٹ کے پرنسپل سکریٹری سدھیر گرگ نے کہا، ’’محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ مغربی یوپی میں شدید بارش ہو سکتی ہے۔ جس کے پیش نظر انتظامیہ الرٹ پر ہے۔"

مسلسل بارش کی وجہ سے کسان دھان کی تیار کھڑی فصل کے ممکنہ نقصان سے پریشان ہیں۔ سبزیوں کی فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ سبزیوں کی فصلوں میں ہونے والے نقصان کے باعث مارکیٹ میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے سے عام لوگوں پر اضافی بوجھ پڑے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

مغربی بنگال: پہلے مرحلہ میں تشدد کے بعد الیکشن کمیشن نے سنٹرل فورس کی 303 کمپنیاں تعینات کرنے کا کیا فیصلہ

لوک سبھا انتخاب کے پہلے مرحلہ کی پولنگ 19 اپریل کو اختتام پذیر ہو گئی۔ اس دوران مغربی بنگال میں کچھ مقامات پر تشدد کے واقعات پیش آئے۔ اس کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ میں سیکورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ کے ...

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قانون بنا رہا مرکز، کیرالہ میں مودی حکومت پر برسیں پرینکا گاندھی

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر پہلے مرحلے کی ووٹنگ ہو چکی ہے، اور اب دوسرے مرحلے کے لیے 26 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران زور و شور کے ساتھ انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ کانگریس کے بڑے لیڈران بھی ملک کی مختلف ریاستوں میں ریلیاں، روڈ شوز اور انتخابی اجلاس سے ...

حکومت کی ناکامیوں کے خلاف مغربی اتر پردیش میں ’انڈر کرنٹ‘ کے دعوے کے ساتھ کانگریس نے وزیر اعظم سے پوچھے تین سوالات

وزیر اعظم مودی آج اترپردیش میں بی جے پی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ ان کے دورے کے موقع پر کانگریس نے مودی حکومت کے خلاف مغربی اترپردیش میں حکومت کے خلاف ’انڈرکرنٹ‘ کا دعویٰ کرتے ہوئے تین سوالات کیے ہیں۔ یہ تینوں سوالات وزیر اعظم کے دعووں اور اترپردیش کے ...

کیجریوال کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا، گہری سازش رچی جا رہی! سنجے سنگھ نے بی جے پی پر لگائے الزامات

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں قید دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو لے کر راجدھانی دہلی کے سیاسی حلقوں میں جمعرات سے ہی الزامات اور جوابی الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ جمعہ کو صبح عام آدمی پارٹی کے رکن ...